Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

آٹھ دسمبرکاجلسہ تاریخ میں نیاباب رقم کریگا،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسربراہ ایم کیوایم پاکستان


آٹھ دسمبرکاجلسہ تاریخ میں نیاباب رقم کریگا،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسربراہ ایم کیوایم پاکستان
8دسمبر کو حیدرآباد میں عوامی سمندر مخالفین و ناقدین کی رائے کو تبدیل کردے گا ،فاروق ستار
ہم ایک بہت بڑے بحران سے گزر کے آئیں ہیں ا یم کیوایم پاکستان نے اپنی مقبولیت کی بلندی کو بحال کرتے ہوئے اپنے وقار کو بچایا ہے ،فاروق ستار 
سندھ کے شہری علاقوں کی سیاست میں آج بھی ہماراووٹ بینک مستحکم ہے فاروق ستار
اکبری گراؤنڈلطیف آبادمیں سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنورنویدجمیل ،کامران ٹیسوری اوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ میڈیابریفنگ
حیدرآباد۔۔۔7؍دسمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ 8،دسمبرکاجلسہ تاریخ میں نیاباب رقم کریگا،اکبری گراؤنڈمیں عوام کاٹھاٹھے مارتاسمندرہوگااس جلسے کی تاریخ مرکزی جلسوں میں لکھی جائیگی۔ان خیالات کااظہارانہوں نے لطیف آبادنمبر8کے اکبری گراؤنڈمیں میڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔اس موقع پرایم کیوایم پاکستان کے سینئرڈپٹی کنوینرمحمدعامرخان،ڈپٹی کنوینرزکنورنویدجمیل ،کامران ٹیسوری،اراکین رابطہ کمیٹی ،منتخب حق پرست نمائندے اوردیگرذمہ داران موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ23،اگست 2016ء کے بعدہم نے ثابت قدمی مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی جماعت کوقائم ودائم رکھاوقت اورحالات اوردباؤو جبرکوبرداشت کیا،اب ایم کیوایم پاکستان 90سے 95فیصدسندھ کے شہری علاقوں میں منظم ہوچکی ہے،ہماراووٹ بینک مستحکم ہے،ہم اپنی روایتی نشستوں پرکنٹرول حاصل کرچکے ہیں ہمیںیقین ہے کہ جلسہ عام ہماری ثابت قدمی اورپذیرائی ثابت کریگا۔انہوں نے کہاکہ انشاء اللہ کل اکبری گراؤنڈلطیف آبادمیں عوام کاٹھاٹھے مارتاسمندرہوگااوراس کی تاریخ ایم کیوایم کے مرکزی جلسوں میں لکھی جائیگی۔انہوں نے کہاکہ کل کاجلسہ ہونے کے بعدتجزیہ اورتبصرہ کرنے والے بھی اپنی سوچ تبدیل کرلیں گے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم ایک بہت بڑے بحران سے گزر کر آ ئیں ہیں ا یم کیوایم پاکستان نے اپنی مقبولیت کی بلندی بحال کرتے ہوئے اپنے وقار کو بچایا ہے ۔ہماری39سالہ سیاسی تاریخ ہے اورہمیں اپنی کامیابی کاکامل یقین ہے۔کل ہم ایک بہت بڑی موبلائزیشن کی جانب جارہے ہیں،حیدرآباد،میرپورخاص،نوابشاہ ،شہدادپور،ٹنڈوالہیار،ٹنڈوجام سمیت مختلف شہروں میں چندروزمیں ہونیو الے دورے یادگاررہے ہیں،ہم نے اس پہلے بھی دعویٰ کیاتھاکہ ہم کامیاب ہونگے کیونکہ عوام ہمارے ساتھ ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے 8اگست 1986ء میں نشترپارک کے جلسے میں جوجوش وجذبہ دیکھایاتھاوہ عوام اب 2017کے آخرمیں عوام میں دوبارہ بیدارہوچکاہے،اب ہم پھرکہتے ہیں کہ سندھ کے شہری علاقومیں آج بھی ہماراووٹ بینک مستحکم ہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے ایک سال میں اللہ کی رحمت سے اپنی برتری کوثابت کردیاہے ہم نے روایتی الزامات کی نفی کی ،بھتہ بازی اوردیگرشکایتوں سے ایم کیوایم پاکستان کوہم نے آزادکروادیاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ ہم نظم وضبط اورتربیتی نشستوں کے ذریعے مزیدتبدیلیاں لارہے ہیں،فاروق ستارنے کہاکہ ہم نے طوفان بدتمیزی والی ساری باتیں ختم کرادی ہیں،پڑھی لکھی صاف ستھری اورعدم تشددپرکاربندایم کیوایم پاکستان روشناش کرادی ہے جوسیاسی عمل اورمثبت روایتوں پریقین رکھتی ہے ہمارے جلسوں میں ماؤں بہنوں کومکمل تحافظ حاصل ہوتاہے اوروہ بلاخوف وخطرعزت اورتکریم کے ساتھ شریک ہوتی ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے احتجاج سڑک بندکرنے اورعوام کی تنگی والی سیاست کوختم کرادیاہے ہم عوام میں سے ہیں اوران کے ہی درمیان رہ کرسیاست کرینگے۔ایم کیوایم پاکستان کافلسفہ ہے کہ عام آدمی کوبااختیار بنایاجائے غریب ومتوسطہ کی حکمرانی قائم ہو،سندھی اورمہاجربھائیوں میں محبت اوراتحادپیداکیاجائے نفرتوں کی سیاست کاخاتمہ ہوسندھی ومہاجریکجہتی کی علامت ہیں اورہم کل یکجہتی کے حوالے سے جلسہ منعقدکررہے ہیں،فاروق ستارنے کہاکہ آئندہ انتخابات فیصلہ کن ہونگے جس میں سندھ سے جاگیرداروں،وڈیروں کی اجارہ داری کامکمل خاتمہ ہوگااوراصل قیادت کوحکومت ملے گی،ایم کیوایم پاکستان اقتدارکاحصہ ہوگی اورسب کی بلاتفریق خدمت کریگی،ساری قومیتوں کوساتھ لیکرچلیں گے۔مسائل بہت ہیں سیوریج ،پانی ،سڑکیں سب کوہم حل کروانے کے لئے آئیں ہیں۔تعلیمی ادارے ،یونیورسٹی اوردیگرضروری معاملات ہماری پہلی ترجیحی ہیں اس کے لئے باتیں نہیں عملدارآمدبھی کرینگے ۔کل کے جلسے میں سندھ کے دیگرشہروں سے عوام شرکت کرکے نئی مثال قائم کرینگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے عوام سے اپیل کی کہ وہ 8،دسمبرکے جلسہ عام میں بھرپورشرکت کریں اورہماری توقعات سے زیادہ کامیاب بنائیں۔
******

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa