Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارکاسندھ کے مختلف شہروں کاطوفانی دورے کی جھلکیاں


سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارکاسندھ کے مختلف شہروں کاطوفانی دورے کی جھلکیاں 
کراچی ۔۔۔ 05، دسمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کا کارواں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں 02:00 بجے دوپہر حیدرآباد سے روانہ ہوا۔ کارواں کا پڑاؤ سندھ کے شہر ٹنڈوآدم میں پڑا جہاں کی عوام نے اس قافلے کا فقید المثال استقبال کیا۔ قافلے کے شرکاء پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگائے۔ شہر کے نوجوانوں نے سہہ رنگی پرچموں کے ہمراہ موٹرسائیکلوں پر شہر میں سماء باندھ دیا ہر طرف جئے متحدہ اور جئے مہاجر کی صدائیں
گونج رہی تھیں۔ انہی فلک شگاف نعروں کی گونج میں ڈاکٹر فاروق ستار کی قیادت میں یہ قافلہ اپنی اگلی منزل کیلئے روانہ ہوا اور شام 04:00 بجے یہ قافلہ سندھ کے ایک اورشہرشہدادپور پہنچا جہاں پر عوام کا جوش و خروش دیدنی تھا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے مخصوص لب و لہجے میں خطاب کرکے مجمع کے دل جیت لئے۔ خطاب کے بعد ڈاکٹر فاروق ستار اپنے وفد کے ہمراہ ڈاکٹر ایوب شیخ کے گھر پہنچے اور ان سے باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو اور کی اور انہیں اپنے کارواں کا حصہ بننے کی دعوت دی۔ بعدازاں ڈاکٹر فاروق ستار نے انکے گھر پر ظہرانہ تناول فرمایا۔ اس کے بعد جب یہ قافلہ شہداد پور سے نکلا تو ایک بڑی ریلی کی شکل اختیار کرگیا اور جب شب 08:30 بجے یہ قافلہ نوابشاہ میں داخل ہوا تو شہر کے داخلی راستے سے پنڈال تک کا سفر طے کرنے میں دو گھنٹے لگ گئے اور جب ڈاکٹر فاروق ستار اور انکے رفقاء پنڈال پہنچے تو انکا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ پنڈال میں تل دھرنے تک کی جگہ نہیں تھی۔ منتظمین کی جانب سے کئے گئے انتظامات بھی کم پڑ گئے۔ نوابشاہ کے علاقے منویٰ آباد کے اللہ والا چوک پر ہر طرف سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ اطراف کی گلیاں و سڑکیں بھری ہوئی تھیں۔ جلسہ کے آغاز پر ہی بجلی گل کردی گئی لیکن جلسے کے منتظمین نے پہلے ہی سے ایک بھاری جنریٹر کا بندوبست کیا ہوا تھا جس کی بدولت جلسہ کی کاروائی میں کوئی رکاوٹ نہیں پڑی۔ ڈاکٹر فاروق ستار کے سندھ کے ہنگامی دورے کے بعد انکی اگلی منزل حیدرآباد ہوگی جہاں 08 دسمبر کو اکبری گراؤنڈ میں ایم کیو ایم پاکستان امیدکرتی ہے کہ تاریخ کا ایک منفرد جلسہ ہوگا جو ایم کیو ایم پاکستان کی جدوجہد میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
*****

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa