Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم کاووٹ بنک اپنی جگہ قائم ہے،اس ووٹ بنک میں کوئی دھڑانہیں بناہے اوروہ ووٹ بنک ایم کیوایم پاکستان کاہی ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم کاووٹ بنک اپنی جگہ قائم ہے،اس ووٹ بنک میں کوئی دھڑانہیں بناہے اوروہ ووٹ بنک ایم کیوایم پاکستان کاہی ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
ٹنڈو جام ، ٹنڈو الہیار اور میر پور خاص کے دورے پر گئے تو وہاں کے عوام کی جانب سے ہمیں خوشگوارسرپرائز ملے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
امید ہے آج ٹنڈو آدم ، شہداد پور اور نوابشاہ کے عوام بھی ہمیں خوشگوار حیرتوں کے تحفے دیں گے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
میر پور خاص ، ٹنڈو الہیا ر اور ٹنڈ و جام کے عوام نے جس محبت اور خلوص سے ہمارا استقبال کیا وہ قابل دید تھا، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
انڈ س ہوٹل سے منگل کی صبح جلسہ عام کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے ٹنڈو جام ، شہداد پور اور نوابشاہ کے دورے 
پر نکلتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ

حیدرآباد۔۔۔5،دسمبر2017ء
ٍمتحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ حیدرآباد لطیف آباد کے اکبری گراؤنڈ میں 8دسمبر کو ہونے والے جلسہ عام کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں کل جب ہم ٹنڈو جام ، ٹنڈو الہیار اور میر پور خاص کے دورے پر گئے تو وہاں کے عوام کی جانب سے ہمیں خوشگوار سرپرائزملے ، ہم دعویٰ کرتے رہے کہخوشگوار سرپرائز ہم دیں گے لیکن کل میر پور خاص ، ٹنڈو الہیا ر اور ٹنڈ و جام کے عوام نے جس محبت اور خلوص سے ہمارا استقبال کیا وہ قابل دید تھا ، میں نے ایم کیوایم کی تاریخ میں ایسے مناظر بہت کم دیکھے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے انڈ س ہوٹل میں منگل کی صبح جلسہ عام کی عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں اپنے ٹنڈو جام ، شہداد پور اور نوابشاہ کے دورے پر نکلتے ہوئے صحافیوں کو میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر ز کنور نوید جمیل ، کیف الواریٰ ، رابطہ کمیٹی کے ارااکین شبیر قائم خانی ، شاہد علی ، میئر حیدرآباد طیب حسین ، ڈسٹرکٹ حیدرآباد کے انچارج راشد خلجی ، ارکان سندھ اسمبلی زبیر احمد اور کامران اختر بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے میر پور خاص ، ٹنڈو جام اور ٹنڈو الہیار کے عوام و کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ یہاں کے عوام نے کل ہمیں جس خوشگوار حیرتوں سے ہمکنار کیا ہے امید ہے اسی طرح آج ٹنڈو آدم ، شہداد پور اور نوابشاہ کے عوام بھی اسی طرح خوشگوار حیرتوں کا تحفہ دیں گے اور ہماری جدوجہد کا خیر مقدم کرتے ہوئے اور اپنے خلاف ناانصافی کے خاتمے کیلئے ایم کیوام پاکستان کے پرچم تلے متحد و منظم رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم میں دھڑے بندی کا کہنے والے میڈیا پر ہماری رابطہ مہم کے مناظر دیکھ لیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم کا ووٹ بنک اپنی جگہ قائم ہے اور اس ووٹ بنک میں کوئی دھڑا نہیں بنا ہے اور وہ ووٹ بنک ایم کیوایم پاکستان کا ہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ الیکشن 2018ء کے نتائج ثابت کردیں گے کہ ایم کیوایم پاکستان کے ووٹ بنک میں استقامت ہے اور انشاء اللہ الیکشن کے ہم سندھ کو ملک کا سب سے زیادہ ترقی یافتہ صوبہ بنا ئیں گے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa