Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان سندھ میں پیپلزپارٹی کی نوسالہ حکمرانی کے دوران سندھ کے شہری اوردیہی عوام کے درمیان پیداکی جانے والی خلیج اورلوٹ مارکاخاتمہ چاہتی ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم پاکستان سندھ میں پیپلزپارٹی کی نوسالہ حکمرانی کے دوران سندھ کے شہری اوردیہی عوام کے درمیان پیداکی جانے والی خلیج اورلوٹ مارکاخاتمہ چاہتی ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی اسپیس کا خیال اور سیاسی حق کا پاس رکھنا چاہئے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
حیدرآباد سمیت سندھ بھر میں ہم نے کارکنان کو پابند کیا ہے کہ وہ عدم تشدد کی پالیسی پر قائم رہیں ، ڈاکٹر فاروق ستار 
انتظامہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اوراس بات کو سختی سے دیکھے جس کے نتیجے میں انتشار پیدا ہو، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
پیر کی صبح انڈس ہوٹل سے اندرون سندھ کے دورے پر نکلتے ہوئے صحافیوں کو پریس بریفنگ 
حیدرآباد۔۔۔4، دسمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان 8دسمبر کو اکبری گراؤنڈ حیدرآباد میں ہونے والے جلسہ عام کے سلسلے میں بھر پور عوامی رابطہ مہم چلا رہی ہے ، پیپلزپارٹی نے گزشتہ 9برسوں کے دوران سندھ کے شہری اور دیہی عوام کے درمیان خلیج پیدا کی ہے اور وسائل کی لوٹ مار کی ہے اور ہم اس خلیج اور وسائل کی لوٹ کار خاتمہ چاہتے ہیں ۔ان خیالات کااظہار انہوں نے پیر کی صبح انڈس ہوٹل سے اپنے اندرون سندھ ٹنڈو جام ، ٹنڈو لہ یار اور میر پور خاص کے دورے کے موقع پر صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، وسیم اختر ، رابطہ کمیٹی کے ارکان شبیر قائم خانی ،ظفر جمالی،شاہد علی ، ڈسٹرکٹ حیدآباد کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ایک دوسرے کی اسپیس کا خیال اور سیاسی حق کا پاس رکھنا چاہئے ، یہ سب کا حق ہے کہ وہ سیاست کریں اور اپنا منشور عوام میں پیش کریں۔ انہوں نے کہاکہ کامران ٹیسوری سے میں کل ملاقات کروں گا ، گلہ شکوہ ہوجاتا ہے ، اختلاف رائے جمہوریت کا حسن ہے اور سیاست میں بھی اختلاف رائے ہوتا ہے ،انتظامہ کو چاہئے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے وہ اس بات کو سختی سے دیکھے جس کے نتیجے میں انتشار پیدا ہو ۔ انہوں نے کہاکہ ہم نے حیدرآباد سمیت اندرون سندھ اپنے تمام کارکنان کو پابند کیا ہے کہ وہ عداتشدد پرقائم رہیں اور ہمیں امید ہے کہ سندھ کی دیگر جماعتیں بھی اس پر عمل کریں گی ۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ اس بات پر سختی سے عمل کرائے کہ انتشار پیدا نہ ہو۔

Tags: ,

More Stories From 8 December Hyderabad Jalsa