Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان تمام مسالک اورمذاہب کوساتھ لیکرچل رہی ہے اورختم نبوت ہماراایمان کالازمی جزہے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم پاکستان تمام مسالک اورمذاہب کوساتھ لیکرچل رہی ہے اورختم نبوت ہماراایمان کالازمی جزہے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمد فاروق ستار
دہشت گردوں کاکوئی دین ایمان نہیں،آج کے مبارک دن کے موقع پرانہوں نے ملک کوخاک وخون میں نہانے کی کوشش کی، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار 
تمام مسالک کے علما ء کرام اپنے اتحادسے دشمنوں کی سازش کوناکام بنادیں،ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوراراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ وفدنے لیاقت آبادکے علاقے تین ہٹی اورنمائش چورنگی کادورہ 
کراچی ۔۔۔1، دسمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستاراوراراکین رابطہ کمیٹی ارشاہ ظفیر،عبدالحسیب،اقبال مقدم،عارف خان ایڈدوکیٹ، محفوظ یارخان کے ہمراہ وفدنے لیاقت آبادکے علاقے تین ہٹی اورنمائش چورنگی کادورہ کرکے عیدمیلادالبنیﷺ کے جلوسوں میں شرکت کی اوراستقبالیہ کیمپوں پرموجودمنتظمین اوردیگرشرکاء سے ملاقات کیں، انہوں نے جلوس کے شرکاء میں شربت کالنگرتقسیم کیا۔اس موقع پرڈاکٹرمحمدفاروق ستارگفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ختم نبوتﷺ ہمارے ایمان کالازمی جزہے ،انہوں نے تمام شرکاء کوبارہ ربیع اول جشن عیدمیلادالبنیﷺ کی مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم عاشق رسول ہیں اور ہمارا ختم نبوت پر ایمان ہے ایم کیوایم پاکستان تمام مسالک اورمذاہب کوساتھ لیکرچل رہی ہے انہوں نے پشاورمیں زرعی یونیورسٹی پردہشت گردوں کے حملے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ دہشت گردوں کاکوئی دین ایمان نہیں،آج کے مبارک دن کے موقع پرانہوں نے ملک کوخاک وخون میں نہانے کی کوشش کی جس کوہماری سیکورٹی فورسز نے ناکام بنایا۔انہوں نے تمام مسالک کے لوگوں سے اپیل کی کہ اپنے جذبات پرقابورکھیں اوراپنے اتحادسے دشمنوں کی سازش کوناکام بنادیں۔بعدازاں انہوں نے اراکین رابطہ کمیٹی کے ارکان کے ہمراہ آنے والے جلوسوں میں شرکت کی اورجلوس کے شرکاء سے فرداًفرداًمصافہ کرکے انہیں پھولوں کے ہارپہنائے اورپتیاں نچھاورکیں۔اس موقع پرانہوں نے استقبالیہ کیمپ پرموجودلوگوں میں شربت کالنگربھی تقسیم کیا۔اسی طرح ارکان رابطہ کمیٹی ذاکرقریشی اورعادل خان نے ایم اے جناح روڈ دل پسند میٹھائی کے سامنے لگائے مرکزی کیمپ کادورہ کیااورعیدمیلاد البنیﷺ جلوسوں کے شرکاء میں شربت تقسیم کیااوران کااستقبال کیا۔اس موقع پرانہوں نے جلوسوں کے شرکاء پرپھولوں کی پتیاں بھی نچھاورکیں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News