Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے ساتھ زیادتیوں کاعمل بندہوناچاہئے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسربراہ ایم کیوایم پاکستان


حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے ساتھ زیادتیوں کاعمل بندہوناچاہئے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسربراہ ایم کیوایم پاکستان
سندھ کی سیاست کاکچرابھی 2018ء میں صاف ہوگا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان
سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈزکی فراہمی اوراختیارات کی منتقلی میں تساہلی عمل اورحیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
مردم شماری کی آڑمیں ہماری نسلوں کاحق ماراگیاہے اورہم اپناحق واپس لیکردم لینگے،ہمیں خیرات نہیں اپناحق چاہئے ،فاروق ستار
جو لوگ ایم کیوایم پاکستان کا نام ونشان مٹانے کے دعویٰ کررہے ہیں ان کے لئے5،نومبرکاجلسہ نوشتہ دیوارثابت ہوا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان
2010ء کو بلدیاتی اداروں کوچھوڑتے وقت ہم نے شہرکومثالی بنایااور8سال کے عرصے میں حکومت سندھ نے کراچی شہرکوکچرے کاشہراورکھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا،وسیم اختر
ڈسٹرکٹ کورنگی کواپنے وسائل سے اپنے پاؤں کھڑاکررہے ہیں صفائی کی مشینری اس کی کھلی مثال ہے،نئیررضا
سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،مئیرکراچی وسیم اختر،بلدیہ شرقی کے چیئرمین نّیررضا،خالدعمراوردیگرکا بلدیہ کورنگی میں مئیرکراچی وسیم اخترکی جانب سے کوڑااٹھانے کی جدیدمشینری کی حوالگی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب 
کراچی ۔۔۔22، نومبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ حکومت سندھ کی جانب سے کراچی کے ساتھ زیادتیوں کاعمل بندہوناچاہئے ،سندھ کی سیاست کاکچرابھی 2018ء میں صاف ہوگا،ہم سب کے ساتھ مل کرعوام کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں،سندھ حکومت بلدیاتی اداروں کو فنڈزجاری کرنے اوراختیارات کی منتقلی میں تساہلی عمل اورحیلے بہانوں سے کام لے رہے ہیں جبکہ اس حکومت نے ساڑھے 7ارب روپے صرف تین شاہراہوں پرلگادیئے ۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستار نے کہاکہ مردم شماری کی آڑمیں ہماری نسلوں کاحق ماراگیاہے اورہم اپناحق واپس لیکردم لینگے،ہمیں خیرات نہیں اپناحق چاہئے ۔انہوں نے کہاکہ جو لوگ ایم کیوایم پاکستان کے نام ونشانہ کومٹانے کے دعویٰ کررہے ہیں ان کے لئے5،نومبرکاجلسہ نوشتہ دیوارہے۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے بلدیہ کورنگی میں مئیرکراچی وسیم اخترکی جانب سے کوڑااٹھانے کی جدیدمشینری کی حوالگی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا۔تقریب سے مئیر کراچی وسیم اختر،بلدیہ کورنگی کے چیئرمین نّیررضا ،کورنگی ڈسٹرکٹ کے انچارج ورکن سندھ اسمبلی خالد عمر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی،بلدیہ شرقی کورنگی ڈسٹرکٹ کے افسران اورملازمین سمیت عوام کی بہت بڑی تعدادموجود تھی۔ڈاکٹرمحمد فاروق ستارنے کہاکہ سندھ کے شہری علاقوں اورکراچی میں ہمیں کم شمارکیاگیااورکراچی کی کل تعدادڈیڑھ کروڑظاہرکی گئی جبکہ کراچی میں صرف خواتین ڈیڑھ کروڑسے زائدہیں۔فاروق ستار نے کہاکہ 5فیصدمردم شماری کاآڈٹ تھرڈپارٹی سے دوبارہ ہوگااس میں بھی بہت سی باتیں واضح ہوجائیں گی،لیاقت آبادمیں5،نومبرکاجلسہ نوشتہ دیوار تھا جس کے نتیجے میںیہ کام شروع ہونے جارہاہے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ مردم شماری درست ہوگئی تووزیراعلیٰ سندھ کی کرسی بھی خالی ہوگی آئندہ وزیر اعلیٰ شہری علاقوں سے آئے گااورانشااللہ ہم اپناحق ،کراچی پیسہ اوراختیارات 2018ء کے عام انتخابات کے بعدسودکے ساتھ واپس لیں گے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ برساتی منڈک مارکیٹ میںآکرکراچی کوفتح کرنے کاخواب دیکھ رہے ہیں وہ یادرکھیں کہ حق پرست عوام ان کی ضمانتیں ضبط کرادیں گے۔ انہوں نے مزیدکہاکہ سندھ کی سیاست کاکچرابھی2018ء میں صاف ہوگا،ہم سب کے ساتھ مل کرعوام کے مسائل حل کرناچاہتے ہیں اس میں ہماری مکمل نیک نیتی شامل ہے ،اسی لئے آج بلدیہ کورنگی میں کچرااٹھانے کی مشینیں لگائی ہیں اورحکومت سندھ پیسہ بنانے کی مشینیں لگارہی ہے ،ہمیں حکومت سندھ کی پیسہ بنانے والی مشینوں کوناکام بناناہے جومسائل حل کرنے کے بجائے پیسہ بنارہ ہیں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے واشگاف الفاظ میں کہاکہ چندارب کی خیرات دیکرہمیں ہرانے کی منصوبہ بندی کرنے والے غلطی پرہیں ہماری عوام حقائق سے واقف ہے وہ جانتے ہیں کہ وسائل صوبائی حکومت کے پاس ہیں لیکن ہمیں خدمت سے روکاجارہاہے۔حق پرست عوام پنے ووٹ کی طاقت سے ان سب عاقیب نااندیش حکمرانوں کوناکام بنادینگے۔مئیرکراچی وڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان وسیم اخترنے کہاکہ 2010ء بلدیاتی اداروں کوچھوڑتے وقت ہم شہرکومثالی بناکرگئے تھے،8سال کے عرصے میں حکومت سندھ نے کراچی شہرکوکچرے کاشہراورکھنڈرات میں تبدیل کرکے رکھ دیا۔چیئرمین بلدیہ کورنگی نّیررضا نے کہاکہ ہم ڈسٹرکٹ کورنگی کواپنے وسائل سے اپنے پاؤں کھڑاکررہے ہیں صفائی کی مشینری اس کی کھلی مثال ہے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News