Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

کراچی میں ٹریفک کے اژدھام کے باعث ٹریفک جام اورٹریفک حادثات پرحق پرست ارکان سندھ اسمبلی کااظہارتشویش


کراچی میں ٹریفک کے اژدھام کے باعث ٹریفک جام اورٹریفک حادثات پرحق پرست ارکان سندھ اسمبلی کااظہارتشویش
شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیاجائے ، ارکان سندھ اسمبلی 
کراچی ۔۔۔14، نومبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ارکان سندھ اسمبلی نے کراچی میں ٹریفک کے اژدھام کے باعث ٹریفک جام اور بڑھتے ہوئے ٹریفک حادثات پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ کراچی میں ٹریفک نظام کی درستگی کیلئے شہر میں دن کے اوقات میں ہیوی ٹریفک کا داخلہ بند کیاجائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہا کہ شہر میں گرین لائن اور اورنج لائن منصوبوں کے باعث پہلے ہی شہری اذیت میں مبتلا ہیں ، دھول مٹی اور گرد کے باعث نہ صرف ٹریفک حادثات میں اضافہ ہورہا ہے بلکہ ہیوی ٹریفک کے دن کے اوقات میں شہر میں آنے سے ٹریفک جام بھی ہر وقت کا معمول بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ٹریفک جام کے باعث گرد و غبار کے باعث شہری مختلف امراض میں مبتلا ہورہے ہیں لیکن افسوس ناک صورتحال یہ ہے کہ شہریوں کی زندگیوں اور صحت کے تحفظ کیلئے کسی قسم کے اقدامات بروئے کار نہیں لائے جارہے ہیں اور شہراور شہریوں کو ان کے حال پر چھوڑ دیا گیا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ شہر میں ٹریفک جام ، گرد و غبار اور ٹریفک حادثات کا سختی سے نوٹس لیاجائے اور دن کے اوقات میں شہر میں ہوی ٹریفک کے داخلے پر فی الفور پابندی عائد کرکے اس پر عملدرآمد یقینی بنایاجائے ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News