Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام کاسربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراوررابطہ کمیٹی کی جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں یادگارِ شہداء حق پرحاضری کازبردست خیرمقدم


مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد،ایم کیوایم کے کارکنان اورحق پرست عوام کاسربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراوررابطہ کمیٹی کی جناح گراؤنڈعزیزآبادمیں یادگارِ شہداء حق پرحاضری کازبردست خیرمقدم 
ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز بہادر آباد پر ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل اور ایس یم ایس پر پیغامات کی بھر مار 
ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے شہدائے حق کی یادگار پر حاضری دیکر نہ صرف ایم کیوایم پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بچایا ہے بلکہ مہاجر قوم اور مظلوم قومیتوں کے عظیم اتحاد کو بکھرنے ، توڑنے کی گھناؤنی سازشوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے، پیغامات 
کراچی ۔۔۔12، نومبر2017ء
مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد ،ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام سمیت مظلوم قومیتوں نے ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی کی جناح گراؤنڈ عزیز آباد میں واقع’’ یادگارِ شہدائے حق ‘‘پر حاضری کا زبردست خیر مقدم کیا ہے اور کہا ہے کہ ایم کیوایم پاکستان کی قیادت نے شہدائے حق کی یادگار پر حاضری دیکر نہ صرف ایم کیوایم پاکستان کو ایک مرتبہ پھر بچایا ہے بلکہ مہاجر قوم اور مظلوم قومیتوں کے عظیم اتحاد کو بکھرنے ، توڑنے کی گھناؤنی سازشوں کو بھی ناکام بنا دیا ہے ۔ ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزی بہادر آباد پر اپنے ٹیلی فون ، فیکس ، ای میل اور ایس ایم ایس پیغامات میں پاکستان ہی نہیں بلکہ دنیا کے مختلف ممالک میں مقیم کارکنان اور ہمدردوں نے یادگارِ شہدائے حق پر حاضری پر سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، اراکین رابطہ کمیٹی اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ شہدائے حق کی قربانیاں لازوال ہیں اور ایم کیوایم پاکستان کی جدوجہد میں شہدائے حق کی قربانیوں کو ہرگز فراموش نہیں کیا جاسکتا ہے ، شہداؤں اور اسیروں کی قربانیوں کی بدولت ہی ایم کیوایم پاکستان کئی کٹھن اور مشکل حالات سے دوبارہ ہمت اور جرات کے ساتھ کھڑی ہوتی رہی ہے اور انشاء اللہ تعالیٰ اس مرتبہ بھی مہاجر اور مظلوم قومیتوں کے اتحاد کو کمزور کرنے والے ذلیل و رسوا ہوں گے ۔ اپنے پیغامات میں ان کا کہنا تھا کہ ایم کیوایم کے بانی نے ملک دشمنی کے نعرے بلند کرکے ایم کیوایم کو جن خطرات اور منجدھار میں چھوڑا اس کے بعد سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے انتہائی دو ر اندیشی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف ایم کیوایم لندن سے علیحدگی اختیار کی بلکہ بانی کو بھی چھوڑ دیا ، ایم کیوایم کو ایم کیوایم پاکستان میں تبدیل کرکے واضح طور پر اس بات کا اعلان کیا کہ اب ایم کیوایم پاکستان کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بانی متحدہ سے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے علیحدگی اختیار کی اور ایم کیوایم پاکستان کو مشکل حالات میں سنبھالا دیا اور ان مشکل حالات میں بھی سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جس جرات اور ہمت کے ساتھ حق پرست شہداء کی لازوال قربانیاں کو یاد کیا اور ان کی یادگار پر حاضری دینے کا تاریخی فیصلہ کیا وہ مستقبل کی تاریخوں میں سنہری حروف سے لکھاجائے گا اور اسی فیصلے کے بعد سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار اب ایم کیوایم پاکستان کی قیادت سنبھالنے کے صحیح حقدار ٹھہرے ہیں اور ان کی سیاسی بصیرت اور دو ر اندیش فیصلے ہی ایم کیوایم پاکستان کو اس کی اصل جگہ اور مقام دلا سکتے ہیں اور انشاء اللہ تعالیٰ یہ مقام ڈاکٹر محمد فاروق ستار کی سربراہی میں ضرور ملے گا ۔ انہوں نے اپنے پیغامات میں یادگار شہدائے حق پر حاضری دینے والے ایک ایک کارکن کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ جو قومیں اپنے شہداء کو بھول جاتی ہیں انہیں زمانہ بھلا دیتا ہے اور ایم کیوایم پاکستان نے اپنے حق پرست شہداء کو یاد کرکے اوران کی قربانیوں کو جلا بخش کرثابت کردیا ہے کہ حق پرست شہداء کی جدوجہد کو کوئی طاقت اور سازش ختم نہیں کرسکتی ہیں ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News