Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

آئین کے آرٹیکل ایکسوچالیس اے کے تحت سندھ بھرکے بلدیاتی نمائندگان میئر،ڈپٹی میئرچئیرمین وائس چئیرمین کومالی وانتظامی اختیارات دیئے جائیں،ڈاکٹرفاروق ستار


آئین کے آرٹیکل ایکسوچالیس اے کے تحت سندھ بھرکے بلدیاتی نمائندگان میئر،ڈپٹی میئرچئیرمین وائس چئیرمین کومالی وانتظامی اختیارات دیئے جائیں،ڈاکٹرفاروق ستار
شہری سندھ کے ساتھ زیادتی اورناانصافیوں کوفی الفوربندکیا جائے،فاروق ستار
ڈاکٹر عاصم کی ڈاکٹرمحمد فاروق ستارسے انکی رہائش گاہ پر سے ملاقات 
کراچی ۔۔۔۔۔
متحدہ قو می موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار سے پی آئی بی میں واقع ان کی رہائش گاہ پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے ملاقات کی ۔ ملاقات میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ٖگزشتہ نو سالوں سے شہری سندھ کے ساتھ کی جانے والے زیادتیوں کا ذکر کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ آئین کے آرٹیکل 140/A کے تحت سندھ بھر کے بلدیاتی نمائندگان میئر ،ڈپٹی میئر چئیرمین وائس چئیرمین کو مالی و انتظامی اختیارات دیئے جائیں اور شہری سندھ کے ساتھ زیادیتوں کا سلسلہ فی الفور بند کیا جائے اس موقع پر پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر ڈاکٹر عاصم نے شہری سندھ کے درپیش مسائل کے حل کے لئے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News