Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کے ’’کراچی کا احتجاج‘‘ کے نام سے لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ


ایم کیو ایم پاکستان کا مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کے ’’کراچی کا احتجاج‘‘ کے نام سے لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ 
کراچی ۔۔۔ 05، نومبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے زیر اہتمام مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کے ’’کراچی کا احتجاج‘‘ کے نام سے لیاقت آباد نمبر 10 فلائی اوور پر عظیم الشان احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ احتجاجی مظاہرے میں عوام کے سر ہی سر نظر آرہے تھے۔ درست مردم شماری کے لئے جلسہ عام سنگ میل ثابت ہوا۔ جلسہ گاہ میں سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے اور وسیع و عریض اسٹیج بنایا گیا تھا۔ جس پر ’’گنتی میں بے شمار تھے، کم کردےئے گئے‘‘، ’’مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کے خلاف کراچی کا احتجاج‘‘جلی حروف میں درج تھا۔ جلسہ گاہ کے اطراف کی تمام عمارتوں پر عوام چھتوں پر کھڑے ہو کر پرجوش انداز میں ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ جلسہ گاہ میں نوجوان، بچوں، بزرگوں اور خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اے پی ایم ایس او کے طلباء و طالبات بھی بڑی تعداد میں شریک تھیں۔ احتجاجی جلسہ کے شرکاء نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن میں ’’مہاجروں کی گنتی کم کرنا ۔۔۔ نامنظور، نامنظور‘‘ ، ’’مردم شماری کے متعصبانہ نتائج ۔۔۔ نامنظور، نامنطور‘‘ ، ’’کراچی جاگ رہا ہے‘‘ اور دیگر مطالبات تحریر تھے۔ اس عظیم الشان احتجاجی جلسہ کی شاندار کامیابی سے ایم کیو ایم پاکستان کے حوالے سے کئے جانے والے تمام منفی پروپیگنڈے بری طرح ناکام ہوگئے۔ جلسہ گاہ میں حدنگاہ سہہ رنگی پرچموں کی بہار نظرآرہی تھی اور شرکاء ایم کیو ایم پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے لگا رہے تھے۔ شہر کے مختلف علاقوں سے عوام ریلیوں کی شکل میں جوق در جوق جلسہ گاہ پہنچ رہے تھے۔ نجی ٹیلی ویژن اور پرنٹ و الیکٹرنک نیوز کے صحافیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ جلسہ گاہ میں سوشل میڈیا کیمپ بھی لگایا گیا تھا اس موقع پر #FairCensusOurRight کا ہیش ٹیگ جاری کیاگیا۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار جلسہ شروع ہونے سے قبل عوام کے درمیان پہنچ گئے اور ان سے مصافحہ کیا۔ کارکنان میں زبردست جوش و خروش پیدا ہو گیا۔زبردست نعرے بازی کی گئی۔ جلسہ میں ایم کیو ایم کے نئے ترانے متعارف کرائے گئے۔ یہ کارواں لیکر چلنا ہے ۔منزل پر جا کر ٹھرنا ہے۔ حق پرستی ہے میزان ۔۔۔ایم کیو ایم پاکستان ۔ جلسہ شروع ہونے سے قبل ہی پنڈال بھر چکا تھا اور انسانوں کا جم غفیر عائشہ منزل تک موجود تھا اور مختلف علاقوں سے آنے قافلے اطراف کی سڑکوں پر پھنس گئے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News