Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکارابطہ کمیٹی کے ارکان ارشادظفیراورراشد سبزواری کے ہمراہ گلستان جوہرکے علاقے پرفیوم چوک،جوہرموڑاورسٹی بیکری کادورہ


ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکارابطہ کمیٹی کے ارکان ارشادظفیراورراشد سبزواری کے ہمراہ گلستان جوہرکے علاقے پرفیوم چوک،جوہرموڑاورسٹی بیکری کادورہ 
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے 5نومبر اتوار کو لیاقت آباد نمبر10میں مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کے پمفلٹ تقسیم کئے اورعوام کو مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی
سندھ اور باالخصوص کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو سب سے مسترد کردیا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
5نومبر اتوار کو لیاقت آباد نمبر 10میں ہونے والا احتجاجی مظاہرہ مردم شماری کے خلاف عوامی ریفرنڈم ثابت ہوگا، عوام زیادہ سے زیادہ مظاہرہ میں شرکت کریں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
عوام اپنے اتحاد سے مردم شماری میں دھاندلی کی اس سازش کو ناکام بنائے گے جس کے ذریعے شہری آبادی کو کم دکھایا گیا ہے ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
کراچی ۔۔۔2، نومبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے رابطہ کمیٹی کے ارکان ارشاد ظفیر اور راشد سبزواری کے ہمراہ گلستان جوہر کے علاقے پرجیوم چوک ، جوہر موڑ اور سٹی بیکری کا دورہ کیا اور 5نومبر اتوار کو لیاقت آباد نمبر10میں مردم شماری میں دھاندلی کے خلاف ہونے والے مظاہرہ کے پمفلٹ تقسیم کئے اورعوام کو مظاہرہ میں شرکت کی دعوت دی ۔ اس موقع پر حق پرست رکن قومی اسمبلی مزمل قریشی بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کو عوام نے درمیان دیکھ کر خوشگوار حیر ت کااظہار کیا اور ایم کیوایم پاکستان کے حق میں زبردست نعرے بازی کی ۔ اس موقع پر مختلف مقامات پر عوامی ہجوم سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاکہ سندھ اور باالخصوص کراچی میں ہونے والی مردم شماری کے نتائج کو سب نے مسترد کردیا ہے اور مردم شماری کے نتائج کی بنیاد پر ملک میں سیٹوں کا اضافہ اور کمی کرنے عوام کا استحصال ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان مردم شماری میں ہونے والی دھاندلی کو کسی صورت قبول نہیں کرے گی ، عوامی سطح پر ایم کیوایم پاکستان کا گراف بڑھ رہا ہے اور عوام بھی مردم شماری کے نتائج سے مایوس ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ملک گومگوں کیفیت میں مبتلا ہے جبکہ چند عناصر اپنی اجارہ داری قائم رکھنے کیلئے اب مردم شماری جیسے عمل کو بھی اپنی اجاررہ داری میں شامل کررہے ہیں کو ملک و قوم کیلئے شدید نقصان دہ ہے اور اس کے اثرات انہتائی منفی نکلیں گے ۔انہوں نے کہا کہ عوام اپنے اتحاد سے مردم شماری میں دھاندلی کی اس سازش کو ناکام بنائے گے جس کے ذریعے شہری آبادی کو کم دکھایا گیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہاکہ 5نومبر اتوار کو لیاقت آباد نمبر 10میں ہونے والا مظاہرہ مردم شماری کے خلاف ریفرنڈم ثابت ہوگا اور انشاء اللہ تعالیٰ مردم شماری میں جن لاکھوں لوگوں کو غائب کیا گیا ہے انہیں مظاہرہ کے بعد ضرور بازیاب کروایا جائے گا ۔

Tags: ,

More Stories From Feature News