Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
اگریہ پلیٹ فارم ہی نہیں رہے تواس میں شامل لوگ بکھرجائینگے اورہم اپنے لوگوں کوکسی صورت بکھرنے نہیں دینگے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان مردم شماری کی اندرکی جانے والی زیادتیوں پر خاموش نہیں بیٹھیں گی اورزیادتیوں کے خلاف بھرپوراحتجاج کریگی
سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکابہادرآبادآفس میں ڈسٹرکٹ ویسٹ اورساؤتھ ،لیبرڈویژن اوراے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب
کر اچی ۔۔۔10اکتو بر 2017ء
متحد ہ قومی مو ومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاہے کہ ایم کیوایم پاکستان مظلوم طبقے کے لئے روشنی کی کرن ہے۔انہوں نے کہاکہ اگریہ پلیٹ فارم ہی نہیں رہے تواس میں شامل لوگ بکھرجائینگے اورہم اپنے لوگوں کوکسی صورت بکھرنے نہیں دینگے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے بہادرآبادآفس میں منعقدہ ڈسٹرکٹ ویسٹ اورساؤتھ کے ذمہ داران ، مرکزی لیبرڈویژن اوراے پی ایم ایس اوکے ذمہ داران کے مشترکہ اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اجلاس میں ایم کیوایم پاکستان کے ڈپٹی کنوینرزکنور نوید جمیل،کامران ٹیسوری اوردیگراراکین رابطہ کمیٹی بھی موجودتھے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے خطاب میں کہاکہ پاکستان میں70سالوں سے شیراوربکری میں دوستی کی سیاست ہورہی ہے جسے ملک کے غیورعوام اچھی طرح سمجھ چکے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ہم نے23اگست کواقدام اٹھاکر35سالوں کی جدوجہدکوہی نہیں بچایا بلکہ مظلوموں کے پلیٹ فارم کوبھی بچایا ہے اورپاکستان کے مظلوم طبقہ کی امید کی کرن کوروشن رکھاہے۔ہم سے کہاجارہاہے کہ ایم کیوایم کانام تبدیل کردیاجائے اگرایساکیاتو ہم کہاں کھڑے ہونگے؟انہوں نے کہا کہ مردم شماری کی اندرکی جانے والی زیادتیوں پرہم خاموش نہیں بیٹھیں گے اورہم بھرپورعوامی تائیدسے اس سازش کوناکام بنائیں گے کیونکہ مردم شماری میں ردوبدل کرکے ہمارے حقوق پرڈاکہ ڈالاجارہاہے ،اس ضمن میں کارکنان کواپنی تیاری مکمل کرنی ہے کیونکہ اب ہمارے پاس غلطی کی کوئی گنجائش نہیں ہے عزت سے جینے کے لئے ہمیں جنگ لڑناہوگی اس کے ساتھ ساتھ 2018کے عام انتخابات میں ہمیں اپنی تمام صلاحتیوں کے ساتھ میدان میں اترناہے اوریہ ثابت کرناہے کہ ہماراووٹ بینک نہ صرف مضبوط ومستحکم ہے بلکہ 23 اگست کے ہمارے فیصلوں کی تائیدہے جسے وقت اورحالات نے ہمارے ہرفیصلے کی تصدیق کی ہے۔کارکنان بلدیاتی نمائندگان ،اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اورسینیٹ ایک مربوط نظم کے تحت عوام کے مسائل حل کرنے کے لئے تمام ترکوششیں کریں اوریہ بات بھی عوام کوبارورکروائیں کہ صوبائی خودمختاری وفاقی کے چنگل سے نکل کرصوبوں میں موجود جاگیرداروں ،وڈیروں اورسرمایہ دواروں کے خونی پنجوں میںآگئی ہے اورہمیں محدودوسائل کے ساتھ ہی عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News