Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں ڈسٹرک ایسٹ،سینٹرل اورکورنگی کے ذمہ داران کااجلاس منعقدہوا


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادمیں ڈسٹرک ایسٹ،سینٹرل اورکورنگی کے ذمہ داران کااجلاس منعقدہوا
اجلاس کی سر براہی ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،سینئرڈپٹی کنوئیرعامرخان واراکین رابطہ کمیٹی نے کی 
ایم کیوایم کامیابی میں اس کی تنظیمی ڈھانچہ کا کلیدی کردار ہے سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرِ محمد فاروق ستار
پتنگ کی کامیابی اور اس کی اونچی اڑان ضروری ہے ہم کمر کس لے آنے والے مشکل حالات کے لئے منظم صف بند ی کرلی جائے ،ڈاکٹر فاروق ستار
عوام مسائل کے حل کے لئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں گوکہ یہ زندہ حقیقت ہے کہ مسائل کی راہ بے اختیار بلدیاتی نظام حائل ہے اس کے باوجود عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنا ہے ،ڈاکٹر فاروق ستار
کارکنا ن عرصہ حیات تنگ ہیں چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہمار ے بند دفاتر واپس نہیں دیے جارہے، ڈاکٹر فاروق ستار
ہمارے خلاف سازش کے تانے بانے آج بھی بنے جارہے ہیں ہمیں آج بڑے حوصلے کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ثابت قدم ہیں ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے،ڈاکٹر فاروق ستار 
کراچی۔۔۔09اکتو بر 2016ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے عارضی مرکز بہادرآباد میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ، سینٹرل اور کورنگی کے ذمہ داران کا اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی سربراہی ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کی اس موقع پر سینئر ڈپٹی کنوینر عامرخان ،ڈپٹی کنونیر کامران ٹیسوری کے علاوہ رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین بھی موجود تھے اجلاس میں ڈاکٹر فاروق ستار نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا اجلاس اپنی نوعیت کا منفرد اجلاس ہے اس قبل اس قسم کا اجلاس منعقد نہیں ہوا آج یہاں جمع ہونے کا مقصد آنے والے انتخابات کی حکمت عملی کے خدو خال ترتیب دینا ہے ایم کیوایم کی کامیابی میں اس کی تنظیمی ڈھانچہ کا کردار کلیدی رہا ہے پتنگ کی کامیابی اور اس کی اونچی اڑان کیلئے ضروری ہے ہم کمر کس لے آنے والے مشکلات حالالت کے لئے منظم صف بند ی کرلی جائے اوراس سمت میں کامیابی کے لئے بلدیاتی اداروں کا کردار بہت اہم ہے عوام مسائل کے حل کے لئے ہماری جانب دیکھ رہے ہیں گوکہ یہ زندہ حقیقت ہے کہ مسائل کی راہ بے اختیار بلدیاتی نظام حائل ہے اس کے باوجود عوام میں رہ کر ان کے مسائل حل کرنا ہے اس بات سے صرف نظر نہیں کیا جاسکتا کہ سیاسی جماعتوں کا مقدمہ عوام لڑتی ہے لیکن اس کے لیے عوام سے ہمارا تعلق اٹوٹ ہونا چاہے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا حالیہ متنازہ مردم شماری کے زریعے ہمارے حقوق پر ڈھاکا ڈالا گیا ہے لیکن ہم خاموش نہیں رہے گے ہم ہر سطح پر احتجاج کریں گے خواہ ہمیں سڑکوں کیوں نہ آنے پڑھے ہمیں اپنے تنظیمی ڈھانچے کو اس طرح منظم کرنا ہے کہ ہم اپنے مقاصد کو سیاسی جدوجہد سے حاصل کریں بلدیاتی ادارے اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ایک مربوط حکمت عملی ترتیب دے کر عوام کے مسائل حل کرکے اگلے انتخابات کی تیاری کی مثبت و مظبوط بنیاد رکھیں یہ اس وقت ممکن ہے کہ ہم تمام تر خوف سے بلاتر ہو کر آگے کی جانب دیکھیں یہ بات بھی واضح رہے کہ ہم نے 23اگست کو واضح طور پر اپنے آپ کو ایک شخصیت سے علحیدہ کر لیا تھا اس کے باوجود ہمارے کارکنا ن عرصہ حیات تنگ ہے چھاپے گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے اور ہمار ے بند دفاتر واپس دیے نہیں جارہے یہ عمل اس بات کی علامت ہے ہمارے خلاف سازش کے تانے بانے آج بھی بنے جارہے ہیں ہم آج بڑے حوصلے کے ساتھ یہ ثابت کرنا ہے کہ ہم ثابت قدم ہے ہمارا جینا مرنا پاکستان کے ساتھ ہے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News