Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراوراراکین رابطہ کمیٹی،انچارج لیبرڈویژن ایم کیوایم پاکستان،سے ٹریڈ یونین الائنس اورانصاف لیبریونین سی بی اے کے نمائندہ وفد کی عارضی مرکزواقع بہادرآباد پرملاقات


ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرفاروق ستاراوراراکین رابطہ کمیٹی،انچارج لیبرڈویژن ایم کیوایم پاکستان،سے ٹریڈ یونین الائنس اورانصاف لیبریونین سی بی اے کے نمائندہ وفد کی عارضی مرکزواقع بہادرآباد پرملاقات
اسٹیل مل جیسے ملکی صنعتی ادارے کے تحفظ اور ہزاروں ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے، ڈاکٹر فاروق ستار
اسٹیل مل انتظامیہ اور وفاقی حکومت اسٹیل مل کے ملازمین کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائے، ڈاکٹر فاروق ستار

کراچی ۔۔۔ 08، اکتوبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار اور اراکین رابطہ کمیٹی ابوبکر، عادل خان اور انچارج لیبرڈویژن ایم کیو ایم پاکستان ایس ایم تنویر سے ٹریڈ یونین الائنس اور انصاف لیبر یونین (CBA) کے نمائندہ وفد کی ایم کیو ایم پاکستان کے عارضی مرکز واقع بہادرآباد پر ملاقات۔ اس موقع پر وفد کے اراکین نے پاکستان اسٹیل کی صنعتی سرگرمیوں کی بحالی اور ادارے میں ملازمین کو درپیش مسائل کے حوالے سے تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وفد کے اراکین نے ڈاکٹر فاروق ستار و دیگر سے کہا کہ گزشتہ 04 ماہ سے ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئی ہیں اور 2013ء سے ریٹائرڈ ملازمین تاحال اپنے واجبات سے بھی محروم ہیں۔ وفد کے اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ اسٹیل مل جیسے ملکی صنعتی ادارے کے تحفظ اور ہزاروں ملازمین کے روزگار کے تحفظ کیلئے ہر سطح پر آواز بلند کریں گے۔ ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ اسٹیل مل انتظامیہ اور وفاقی حکومت اسٹیل مل کے ملازمین کی چار ماہ سے رکی ہوئی تنخواہیں اور ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی جلد از جلد فراہمی کو یقینی بنائے۔ وفد کے اراکین میں انصاف لیبر یونین ( CBA) کے صدر عبدالوحید سومرو، سینئر نائب صدر ہارون خٹک، ایمپلائز یونین کے جنرل سیکریٹری نسیم حیدر، ملک امتیاز، ریحان شاہ اور یونٹ انچارج پاکستان اسٹیل مجید منصوری اور یونائیٹڈ ورکرز فرنٹ کے انچارج رضی احمد خان شامل تھے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News