Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان خواتین کے تحفظ کے لئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلندکریگی،خواجہ اظہارالحسن


ایم کیوایم پاکستان خواتین کے تحفظ کے لئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلندکریگی،خواجہ اظہارالحسن 
حکومت سندھ اورپولیس کراچی کی خواتین کوتحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ، رکن رابطہ کمیٹی خواجہ اظہارالحسن
گلستان جوہراوراس کے قرب وجوارکے علاقوں میں گزشتہ کئی روزسے خواتین پرحملہ کرنے والے چاقوبردارنوجوان کی تاحال عدم گرفتاری سندھ حکومت اورپولیس کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے،خواجہ اظہارالحسن
چاقو بردارنوجوان کی جانب سے خواتین کونشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہیں،خواجہ اظہارالحسن 
خواتین ہمت وحوصلے کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں،رکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کشورزہرا
ایم کیوایم اپنی ماؤں بہنوں کے ساتھ ہے اورانہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی، کشورزہرارکن رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
ایم کیوایم پاکستان خواتین کے ساتھ ہے اوران کے تحفظ کے لئے ہمہ وقت ان کے ہمراہ کھڑی ہے،ثمن جعفری ،نگہت شکیل
خواجہ اظہارالحسن،کشورزہرا،ثمن جعفری اورنگہت شکیل کاگلستان جوہرمیں ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
کراچی ۔۔۔05 اکتوبر2017ء
ایم کیوایم پاکستان خواتین کے تحفظ کے لئے ہرسطح پرآوازاحتجاج بلندکریگی،حکومت سندھ اورپولیس کراچی کی خواتین کوتحفظ فراہم کرنے میں پوری طرح ناکام ثابت ہوچکی ہے ، گلستان جوہراوراس کے قرب وجوارکے علاقوں میں گزشتہ کئی روزسے خواتین کو پرحملہ کرنے والے چاقوبردارنوجوان کی تاحال عدم گرفتاری سندھ حکومت اورپولیس کی نااہلی و ناکامی ہے،انہوں نے چاقو بردارنوجوان کی جانب سے خواتین کونشانہ بنانے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے ۔ ان خیالات کااظہارمتحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائدحزب اختلاف خواجہ اظہارالحسن نے گلستان جوہرمیں ایم کیوایم کی جانب سے چاقوبردارنوجوان کی عدم گرفتاری پرکئے جانے والے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کے دوران کیا۔احتجاجی مظاہرے سے کشورزہرا،ثمن جعفری اورنگہت شکیل نے بھی خطاب کیا،مظاہرے میں گلستان جوہر،گلشن اقبال سمیت قرب وجوارکی رہائشی خواتین خصوصاً ماؤں،بہنوں،بچیوں،طالبات اوران کے والدین اوردیگرعزیزواقارب کے علاوہ ایم کیوایم پاکستان سے تعلق رکھنے والی خواتین اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،خواتین بلدیاتی نمائندگان نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی اوراحتجاجی بینرزاورپلے کارڈاٹھاکرخواتین پرحملوں کے خلاف بھرپوراحتجاج ریکارڈکروایا۔اس موقع پرمظاہرین نے ایم کیوایم پاکستان کے پرچم تھامے ہوئے تھے۔ احتجاجی مظاہرے میں ارکان رابطہ کمیٹی اوردیگرنمائندگان بھی موجودتھے۔خواجہ اظہارالحسن نے کہاکہ مظاہر بھرپور طریقے سے یہاں پر جاری ہے صرف متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی خواتین نہیں گلشن اقبال گلستان جوہر کی مقامی ہماری گھریلو خواتین مائیں بہنیں،بیٹیاں بھی اس میں موجود ہیں بہت غم وغصہ پایا جاتاہے اہلیان گلستان جوہر اور گلشن اقبال میں اور بالعموم پوری کراچی کی خواتین اس معاملے پر ایک پیج پر ہیں یہ واقعہ مسلسل 10دن سے زیادہ ہوچکے ہیں اور حکومت صرف بیان بازی کررہی ہے یہ غم و غصہ اور تشویش دیکھ کر انتہائی دکھ کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہاہے کہ آخر کار یہ کب خواتین کوتحفظ ملیگا،سندھ حکومت اورپولیس ایک معمولی دہشت گردکو دس بارہ دن میں گرفتار نہ کرسکیں ہم کس طریقے سے اپنی ماؤں بہنوں کا تحفظ کرسکتے ہیں؟ ہماری مائیں بہنیں ،بیٹیاں جو پورے ملک کی مائیں ،بہنیں ،بیٹیاں ہیں ۔انہوں نے کہاکہ خواتین میں شدیدخوف وہراس پایا جارہاہے جس کے باعث نہ وہ خواتین نوکریوں پر جو جانا چاہتی ہیں وہ نہیں جا پارہی ہیں بچوں کو اسکول چھوڑنے نہیں جا پارہی ہیں گھرسے سودا سلف سبزی لانے سے قاصرہیں۔ خواجہ اظہاالحسن نے کہاکہ میں وزیر اعلی ٰ سندھ سے کہنا چاہتا ہوں کہ اگرپولیس یہاں پر ناکام ہورہی ہے یا پولیس کے افسران کام نہیں کررہے آپ انکے خلاف ایکشن لیں آئی جی سندھ سے بھی میں کہتا ہوں کہ آپ کو سپریم کورٹ کی طرف سے اب اتھارٹی ہے اب ہر چیز کی ذمہ داری آپ کے کاندھے پر ہے اگر افسران کارکردگی نہیں دکھارہے تو ان کو ہٹائیں اور دوسرے افسران لے کر آئیں لیکن یہ چپ سادنے کی پالیسی عوام میں مزید غم و غصہ پیدا کرے گی اور اگر یہ سب بھی ممکن نہیں ہے تو پھر میں مطالبہ کروں گا کہ حکومت سندھ کراچی کے عوام کو بیر ئیر لگانے کی پالیسی پر نظر ثانی کریں کراچی شہر میں بیرئیر لگانے کی اجاز ت دی جائے ،حکومت کیلئے بھی تکلیف دہ ہوگا لیکن اس معاملے میں 24گھنٹے کے اندر نوٹس نہ لیا گیابڑے فیصلے نہیں کئے گئے تو یہ خواتین پھر مزید مظاہرے کریں گی مزید دھرنے دیں گی جو میرے اور حکومت کیلئے اور اس شہر کی تمام سیاسی جماعتوں کیلئے شرم کی بات ہے۔ رکن رابطہ کمیٹی کشورزہرانے اپنے خطاب میں کہاکہ خواتین پرحملے کے واقعات سے خواتین کوخوف زدہ نہیں کیاجاسکتاآج بھی خواتین ہمت وحوصلے کے ساتھ احتجاج میں شریک ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اپنی ماؤں بہنوں کے ساتھ ہے اورانہیں کسی صورت تنہاء نہیں چھوڑے گی۔احتجاجی مظاہرے سے رکن قومی اسمبلی ثمن جعفری اوررکن سندھ اسمبلی نگہت شکیل نے خطاب میں کہاکہ حکومت سندھ اورپولیس افسران بے بسی کااظہار کریں توعوام خصوصاًخواتین کو تحفظ کون فراہم کریگا،اس قسم کے بیانات کے خواتین گھروں سے نہ نکلیں سمجھ سے بالاترہیں جوحکومت اورپولیس کی نااہلی وناکامی کاثبوت ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم خواتین کے ساتھ ہے اوران کے تحفظ
کے لئے ہمہ وقت ان کے ہمراہ کھڑی ہے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News