Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

کارکنان کسی بھی تحریک یاسیاسی جماعت کااثاثہ ہوتے ہیں اورانہیں نظراندازنہیں کیاجاسکتا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


کارکنان کسی بھی تحریک یاسیاسی جماعت کااثاثہ ہوتے ہیں اورانہیں نظراندازنہیں کیاجاسکتا،سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
ایم کیوایم پاکستان کے غیرفعال کارکنان اس نازک دورمیں اپنے اختلافات بھلا کرتحریک کابازوبنے ، ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی اپیل
غیرفعال کارکنان کوتحریک کاحصہ بنانے کے لئے رابطہ کمیٹی کے اراکین پرمشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
تشکیل کردہ ذیلی کمیٹی غیرمتحرک اورغیرفعال کارکنان کی شکایات سنیں گی اوراس کاہرممکن اذالہ کریگی،سربراہ ایم کیوایم ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کراچی ۔۔۔3، اکتوبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے غیرفعال اورسینئرکارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نازک دورمیں اپنے اختلافات بھلا کرتحریک کا بازو بنے ،تحریک ایک ایسے قافلے کوکہتے ہیں جس کاہرفردمتحرک ہوتاہے۔اس ضمن میں رابطہ کمیٹی کے اراکین پرمشتمل ایک ذیلی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جوغیرمتحرک اورغیرفعال کارکنان کی شکایات سنیں گی اوراس کاہرممکن اذالہ کریگی،اس سلسلے ڈسٹرکٹس آرگنائزرکویہ ہدایت کی گئی ہے کہ وہ بھی حالات یاکسی ذمہ دارسے نالاں ہوکرگھروں میں بیٹھ گئے ہیں ان کارکنان سے فوری رابطہ کیاجائے اورانہیں تحریک کے دارے میں شامل کرکے ان کی صلاحیتوں سے استعفادہ کریں۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے مزیدکہاکہ کارکنان کسی بھی تحریک یا سیاسی جماعت کااثاثہ ہوتے ہیں اورانہیں نظراندازنہیں کیاجاسکتا۔اس سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکزبہادرآبادپرموجوداراکین رابطہ کمیٹی سے رابطہ کرکے مسائل کو حل کیاجاسکتاہے۔ڈسٹرکٹس ذمہ داران کویہ بھی ہدایت کی گئی ہے کہ اگرکسی ساتھی کے گھررابطہ کمیٹی نے جاناہے تواس کابھی شیڈول رابطہ کمیٹی کافراہم کیاجائے تاکہ جلدازجلد ان ساتھی کے گھرجاکران سے بات چیت کی جاسکے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News