Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارکی اراکین رابطہ کمیٹی ذکرقریشی،عارف خان ایڈوکیٹ،عبدالحسیب اوراقبال مقدم کے ہمراہ 10 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت


سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرفاروق ستارکی اراکین رابطہ کمیٹی ذکرقریشی،عارف خان ایڈوکیٹ،عبدالحسیب اوراقبال مقدم کے ہمراہ 10 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت 
مرکزی جلوس کے ہمراہ تبت سینٹر پہنچے اور عزاداروں کے ہمراہ باجماعت نماز ظہرین ادا کی
نمائش چورنگی پر ایم کیوا یم پاکستان کے قائم مرکزی کیمپ اور طبی امدادی کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا دورہ، عوام سے ملاقات
کراچی ۔۔۔ یکم، اکتوبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار کا اراکین رابطہ کمیٹی ذکر قریشی، عارف خان ایڈوکیٹ، عبدالحسیب اور اقبال مقدم کے ہمراہ 10 محرم کے مرکزی جلوس میں شرکت کی اور نمائش چورنگی پر ایم کیوا یم پاکستان کی جانب سے قائم مرکزی کیمپ اور طبی امدادی کیمپ سمیت دیگر کیمپوں کا دورہ کیا اور وہاں لوگوں سے ملاقاتیں کی۔ اس موقع پر ڈاکٹر فاروق ستار و اراکین رابطہ کمیٹی نے عزاداروں کو شربت اور پانی بھی پیش کیا۔ بعدازاں سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار اور رکن رابطہ کمیٹی ذاکر قریشی مرکزی جلوس کے ہمراہ تبت سینٹر پہنچے جہاں انہوں نے عزاداروں کے ہمراہ باجماعت نماز ظہرین ادا کی۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News