Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے ناصرف بقاء دین کافریضہ پوراکیابلکہ تاریخ کے دھارے کوتبدیل کرکے رکھ دیا،ڈاکٹرفاروق ستار


نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے ناصرف بقاء دین کافریضہ پوراکیابلکہ تاریخ کے دھارے کوتبدیل کرکے رکھ دیا،ڈاکٹرفاروق ستار
حضرت امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کو قربان کرنا گوارا کی لیکن یزید کی بیت سے انکار کرکے انسانوں کو آزادی کے ساتھ جینے کی راہ دیکھائی، ڈاکٹر فاروق ستار
خانوادئے رسولﷺ کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، ظلم و جبر کے خلاف ہر تحریک کو کربلا سے ہی غذا ملتی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کربلا کے واقعے سے حق و باطل کے درمیان واضح تفریق ہوئی ہے، ڈاکٹر فاروق ستار
کربلا کا پرچم رہتی دنیا تک حق کی علامت بن کر لہراتا رہیگا، ڈاکٹر فاروق ستار
سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار کا عاشورہ محرم کے حوالے سے خصوصی بیان 

کراچی ۔۔۔ 30، ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے عاشورہ محرم کے حوالے سے اپنے ایک خصوصی بیان میں کہا کہ نواسہ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ کی قربانی نے ناصرف بقاء دین کا فریضہ پورا کیا بلکہ تاریخ کے دھارے کو تبدیل کرکے رکھ دیا اور تاقیامت یہ نظیر قائم کی کہ حق کی طاقتیں باطل قوتوں کے سامنے سر نہیں جھکاتی۔ حضرت امام حسینؓ نے اپنے پورے خاندان کو قربان کرنا گوارا کی لیکن یزید کی بیت سے انکار کرکے انسانوں کو آزادی کے ساتھ جینے کی راہ دیکھائی۔ خانوادئے رسولﷺ کی قربانی رہتی دنیا تک یاد رکھی جائے گی، ظلم و جبر کے خلاف ہر تحریک کو کربلا سے ہی غذا ملتی ہے۔ آج ہم سب کو یہ کوشش کرنی چاہئے کہ اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگیوں میں اس طرح سے تبدیلی لائے کہ جن مقاصد کے لئے نواسہ رسولﷺ نے قربانیاں دیں اس مقصد کو حاصل کریں۔ کربلا کے واقعے سے حق و باطل کے درمیان واضح تفریق ہوئی ہے اور انسانیت کو بتا دیا کہ حق کیا ہوتا ہے اور باطل کیا ہے۔ کربلا کا پرچم رہتی دنیا تک حق کی علامت بن کر لہراتا رہیگا۔
*****

Tags: ,

More Stories From Top