Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کی میئرکراچی اوررکن رابطہ کمیٹی وسیم اخترکے حوالے سے میڈیاپرچلنے والی بے بنیاداورمن گھڑت خبروں کی سختی سے تردید۔


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان کی میئرکراچی اوررکن رابطہ کمیٹی وسیم اخترکے حوالے سے میڈیاپرچلنے والی بے بنیاداورمن گھڑت خبروں کی سختی سے تردید۔
ایم کیوایم پاکستان عوامی جماعت ہے جسے عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی رابطہ کمیٹی نے شہر اور اضلاع کے نمائندوں سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان 
ایم کیوایم پاکستان کے عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے اور اس ضمن میں تمام عوامی نمائندوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا رلائیں ۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان 

کراچی۔۔۔11ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے میئر کراچی اور رکن رابطہ کمیٹی وسیم اختر کے حوالے سے میڈیا پر چلنے والی ان بے بنیاد اور من گھڑت خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن کے مطابق سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار نے وسیم اخترکی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے ان کی سرزنش کی ہے ۔تر جمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان عوامی جماعت ہے جسے عوامی مسائل کا بخوبی ادراک ہے یہی وجہ ہے کہ اس کی رابطہ کمیٹیی نے شہر اور اضلاع کے نمائندوں سے ایک سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کی ہے اور ان رپورٹس کی روشنی میں نہ صرف عوامی نمائندوں کی کارکردگی کو جانچ کر اسے بہتر بنانے کیلئے عملی تجاویز دی جائیں گی بلکہ تنظیم کے کارکنان و ذمہ داران کو بھی کم تر وسائل اور محدود اختیارات والے بلدیاتی نظام میں عوامی مسائل کے حل کیلئے بلدیاتی نمائندوں کی معاونت پر مامور کیاجائے گا۔ترجمان نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان کے عوامی نمائندوں کی اولین ترجیح عوام کی خدمت ہے اور اس ضمن میں تمام عوامی نمائندوں کو تاکید کی گئی ہے کہ وہ عوام کے درمیان رہ کر ان کے مسائل کے حل کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کا لائیں ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News