Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ہاکس میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افرادکی نمازجنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کی شرکت


ہاکس میں ڈوب کرجاں بحق ہونے والے افرادکی نمازجنازہ میں ایم کیوایم پاکستان کی شرکت 
گزشتہ روز ہاکس بے پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی نماز جنازہ آج نارتھ کراچی کی مقامی مسجد کے میدان میں ادا کردی گئی
نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشد شاہ، یوسیز چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، کونسلروں سمیت جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین کی بڑی تعداد میں شرکت 
نماز جنازہ کے بعد رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا تھا، 
کراچی ۔۔۔10، ستمبر2017ء
گزشتہ روز ہاکس بے پر ڈوب کر جاں بحق ہونے والے 11 افراد کی نماز جنازہ آج نارتھ کراچی کی مقامی مسجد کے میدان میں ادا کردی گئی۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ اور تدفین میں حق پرست میئر کراچی وسیم اختر، ایم کیوایم پاکستان کے رکن سندھ اسمبلی جمال احمد ، ڈسٹرکٹ سینٹرل کے انچارج ارشد شاہ، ایم کیوایم پاکستان کے مختلف شعبہ جات کے ذمہ داران ، یوسیز چیئرمینز ، وائس چیئرمینز ، کونسلروں سمیت جاں بحق افراد کے سوگوار لواحقین نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ نماز جنازہ کے بعد رقت انگیز مناظر دیکھنے میں آئے ہر آنکھ اشکبار تھی اور پورا علاقہ سوگ میں ڈوبا ہوا تھا، انتہائی افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ کراچی کے تفریحی مقامات اور ساحل سمندر پر حادثات بڑھتے جارہے ہیں۔ نہ تو حفاظتی اقدامات موجود ہیں اور نہ ہی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے کوئی نظام موجود ہے۔ آج ایک بڑا واقع رونما ہوا ہے لیکن پھر بھی کسی کے کان پر جوں نہیں رینگی آج ایک ہی خاندان کے 12 افراد سمندر کی بے رحم لہروں کی نظر ہوگئے یہ معاشرتی ناہمواری کے نظر ہوگئے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News