Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سندھ کے عظیم بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس پرسندھ بھرمیں عام تعطل کااعلان کیاجائے،رابطہ کمیٹی پاکستان کاحکومت سندھ سے مطالبہ


سندھ کے عظیم بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس پرسندھ بھرمیں عام تعطل کااعلان کیاجائے،رابطہ کمیٹی پاکستان کاحکومت سندھ سے مطالبہ 
سندھ بھر کے عوام حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ سے دلی عقیدت و محبت رکھتے ہیں ، رابطہ کمیٹی پاکستان 
کراچی ۔۔۔10، ستمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ 12ستمبر کو سندھ کے عظیم بزرگ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کے موقع پر سندھ بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیاجائے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہا کہ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ ؒ کی انسانیت دوست تعلیمات کی وجہ سے آج سندھ دھرتی اس مقام پر ہے اور سندھ بھر کے عوام حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ ؒ سے دلی عقیدت و محبت رکھتے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی پاکستان نے کہاکہ سندھ دھرتی ماں کے سپوتوں کی خواہشات اور امنگوں کا احترام کرتے ہوئے حکومت سندھ حضرت عبد اللہ شاہ غازی ؒ کے سالانہ عرس کی چھٹی کا فی الفور اعلان کرے ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News