Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کاگزشتہ روزسربراہ ایم کیوایم ڈاکٹرفاروق ستار کے بیان کی وضاحت


ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کاگزشتہ روزسربراہ ایم کیوایم ڈاکٹرفاروق ستار کے بیان کی وضاحت 
ڈاکٹرفاروق ستاراورایم کیو ایم پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کے خلاف ہمارے وہی جذبات ہے جو تمام پاکستانیوں کے ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے شہری سندھ کے باسیوں خصوصاً مہاجروں کے معاشی قتل عام کا حوالہ اس اہم مسئلے پر توجہ مبذول کرنے کیلئے تھا، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی ۔۔۔ 09، ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے گزشتہ روز سربراہ ایم کیو ایم ڈاکٹر فاروق ستار کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ڈاکٹر فاروق ستار اور ایم کیو ایم پاکستان روہنگیا مسلمانوں کی نسل کشی کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور اس ظلم و بربریت کے خلاف ہمارے وہی جذبات ہے جو تمام پاکستانیوں کے ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈاکٹر فاروق ستار کی جانب سے شہری سندھ کے باسیوں خصوصاً مہاجروں کے معاشی قتل عام کا حوالہ اس اہم مسئلے پر توجہ مبذول کرنے کیلئے تھا، جسے ہمارے سیاسی مخالفین نے سیاق و سباق کے بغیر محض سیاسی پوائنٹ اسکورینگ کیلئے استعمال کرنے کی مذموم کوشش کی جس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News