Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کامیئرکراچی،ڈپٹی میئراورضلع کے چیئرمین،وائس چیئرمین کی تبدیلی کی افواہوں کی سختی سے تردید


ایم کیوایم پاکستان کے ترجمان کامیئرکراچی،ڈپٹی میئراورضلع کے چیئرمین،وائس چیئرمین کی تبدیلی کی افواہوں کی سختی سے تردید 
ایم کیو ایم پاکستان ترجمان کی میئر کراچی کے لندن رابطوں کی افواہ کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید مذمت
ہمیں بخوبی علم ہے کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے حصول کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی صفوں میں اتحاد نہیں دیکھنا چاہتے اور افواہ ساز فیکٹری اس کیلئے دن رات کام کرتی رہتی ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین سے مستقل رابطے میں ہے، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ہمیں ادراک ہے کہ بلدیاتی نمائندے مشکل ترین حالات میں بھی شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے مستقل کوششیں کررہے ہیں، ترجمان ایم کیو ایم پاکستان

کراچی ۔۔۔ 09، ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے میئر کراچی، ڈپٹی میئر اور ضلع کے چیئرمین، وائس چیئرمین کی تبدیلی کی افواہوں کی سختی سے تردید کی ہے اور میئر کراچی کے لندن رابطوں کی افواہ کو پروپیگنڈہ قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے۔ ترجمان نے کہا کہ ہمیں بخوبی علم ہے کہ بعض عناصر مخصوص ایجنڈے کے حصول کیلئے ایم کیو ایم پاکستان کی صفوں میں اتحاد نہیں دیکھنا چاہتے اور افواہ ساز فیکٹری اس کیلئے دن رات کام کرتی رہتی ہے، تاہم ہمیشہ کی طرح انہیں اس بار بھی منہ کی کھانی پڑے گی۔ ترجمان نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی میئر، ڈپٹی میئر، چیئرمین اور وائس چیئرمین حضرات کے ساتھ مستقل رابطے میں رہتے ہوئے شہر اور اضلاع میں بلدیاتی حوالوں سے سرگرم رہتی ہے اور اسے ادراک ہے کہ بلدیاتی نمائندے مشکل ترین حالات میں شہریوں کو سہولیات مہیا کرنے کیلئے مستقل کوششیں کررہے ہیں۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News