Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاہاکس بے پرسیروتفریح کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے ڈوبنے پرگہرے دکھ وافسوس کااظہار


ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کاہاکس بے پرسیروتفریح کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے ڈوبنے پرگہرے دکھ وافسوس کااظہار 
ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے جلد از جلد انتظامات کئے جائے اور مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہاکس بے جیسے مقامات پر شہریوں کی حفاظت کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے جائے اور مستقبل بنیادوں پر لائف گارڈز کے اہلکار وہاں تعینات کئے جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیائع کو روکا جاسکے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
رابطہ کمیٹی کا مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی بلندئ درجات و مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا
کراچی ۔۔۔ 09، ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے ہاکس بے پر سیر و تفریح کیلئے جانے والے ایک ہی خاندان کے 12 افراد کے ڈوبنے پر گہرے دکھ و افسوس کا اظہار کیاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ڈوبنے والے افراد کی تلاش کیلئے جلد از جلد انتظامات کئے جائے اور مستقبل میں اس قسم کے ناخوشگوار واقعات کی روک تھام کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جائے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ہاکس بے کراچی کے مشہور تفریحی مقامات میں سے ایک ہے جہاں ہر سال ہزاروں افراد پاکستان بھر سے سیر و تفریح کیلئے آتے ہیں اور ہر سال ہی کئی قیمتی جانیں حکومتی بے حسی کی نظر ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ ہاکس بے جیسے مقامات پر شہریوں کی حفاظت کیلئے تسلی بخش انتظامات کئے جائے اور مستقبل بنیادوں پر لائف گارڈز کے اہلکار وہاں تعینات کئے جائے تاکہ مزید قیمتی جانوں کے ضیائع کو روکا جاسکے۔ اپنے تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے مرحومین کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار کیا اور مرحومین کی بلندئ درجات و مغفرت کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعابھی کی۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News