Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

حیدرآبادشہرکی اہم سڑکیں اورراستے نکاسی آب کی وجہ سے تالاب کامنظر پیش کررہے ہیں اوربے حس حکمران اورانکے کرپٹ افسران عوامی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔سید وسیم حسین رکن قومی اسمبلی


حیدرآبادشہرکی اہم سڑکیں اورراستے نکاسی آب کی وجہ سے تالاب کامنظر پیش کررہے ہیں اوربے حس حکمران اورانکے کرپٹ افسران عوامی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں۔سید وسیم حسین رکن قومی اسمبلی 
واسا کی ہٹ دھرمی کے باعث شہر میں کاروباری اور نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے گندہ پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہورہا ہے
قیمتی سامان تباہ ہوچکا ہے اس کے باوجود صوبائی وزیرجام خان شورواور انکے منصورنظر افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔سید وسیم حسین 
عوامی حکومت کے دعوائے دار عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں جس کامنہ بولتاثبوت یہ ہے کہ حیدرآباد شہرکوگندے پانی میں ڈوب دیا گیا ہے۔سید وسیم حسین 
حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے اپنے بیان میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شور اور انکے منصور نظر HDA کے ڈی جی مسعود جمانی کی کرپشن اور نااہلی کی بدولت حیدرآباد شہر کے گنجان علاقہ پھلیلی پریٹ آباد ،مکی شاہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی دنوں سے جمع سیوریج کاپانی عوام کو اذیت اور بیماریوں میں مبتلاکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی 
حیدرآباد ۔۔۔08ستمبر 2017ء
حیدرآباد شہر کی اہم سڑکیں اور راستے نکاسی آب کی وجہ سے تالاب کامنظر پیش کررہے ہیں اور بے حسی حکمران اور انکے کرپٹ افسران عوامی دولت لوٹنے میں مصروف ہیں ۔ان خیالات کا اظہار حیدرآبادسے تعلق رکھنے والے حق پرست رکن قومی اسمبلی سید وسیم حسین نے اپنے بیان میں صوبائی وزیر بلدیات جام خان شور اور انکے منصور نظر HDA کے ڈی جی مسعود جمانی کی کرپشن اور نااہلی کی بدولت حیدرآباد شہر کے گنجان علاقہ پھلیلی پریٹ آباد ،مکی شاہ روڈ سمیت دیگر علاقوں میں کئی دنوں سے جمع سیوریج کاپانی عوام کو اذیت اور بیماریوں میں مبتلاکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ واسا کی ہٹ دھرمی کے باعث شہر میں کاروباری اور نظام زندگی درہم برہم ہوچکا ہے گندہ پانی گھروں اور دوکانوں میں داخل ہورہا ہے قیمتی سامان تباہ ہوچکا ہے اس کے باوجود صوبائی وزیرجام خان شورواور انکے منصورنظر افسران کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ عوامی حکومت کے دعوائے دار عوام دشمن اقدامات کررہے ہیں جس کامنہ بولتاثبوت یہ ہے کہ حیدرآباد شہرکوگندے پانی میں ڈوب دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ بے حس صوبائی حکومت عوام کو مشتعل کرنا چاہتی ہے اور شہر میں انارکی پھیلانے کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد شہر ٹیکس دینے والے شہر وں میں سے ایک اہم شہر ہے بلکہ سندھ میں کراچی کے بعدسب سے زیادہ ٹیکس ادا کرتا ہے اور اس شہر سے تعصب برتنے والے حکمران یقیناسندھ بالخصوص شہری علاقوں کے دشمن ہیں ۔انہوں نے کہاکہ صوبائی وزیر جام خان شور و حیدرآباد شہر سے تعلق رکھنے کی وجہ سے ہی اس شہر پر رحم کریں اور عوام کو نکاسی و فراہمی آب کے مسائل سے نجات دلوائیںیہ ہی سندھ کی اصل خدمت ہوگی ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News