Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے 52ویں یوم دفاع کے موقع پرمسلح افواج کے عظیم سپوتوں اورقوم کے بلندحوصلوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔


متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے 52ویں یوم دفاع کے موقع پرمسلح افواج کے عظیم سپوتوں اورقوم کے بلندحوصلوں کوزبردست خراج تحسین پیش کیا۔
6ستمبر 1965 کو قوم کے عزم یکجہتی اور مسلح افواج کی بہادری نے مادروطن کا دفاع کرکے یہ ثابت کیا کہ عددی اکثریت اور ہتھیاروں کی برتری کے باوجود اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ملی جذبے قوت ایمانی اور اتحاد سے شکست دی جاسکتی ہے ۔سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار
کراچی ۔۔۔06ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے 52ویں یوم دفاع کے موقع پر مسلح افواج کے عظیم سپوتوں اور قوم کے بلند حوصلوں کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ 6ستمبر 1965کوقوم کے عزم ،یکجہتی اور مسلح افواج کی بہادری نے مادروطن کا دفاع کرکے اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو ملی جذبے قوت ایمانی اور اتحاد سے شکست دی ۔6ستمبر 1965کی جنگ نے ثابت کیا کہ اگر جذبے صادق ہوں تو عددی اکثریت اور وسائل کی برتری کوئی معنی نہیں رکھتی ۔آج وطن عزیز جن حالات سے گزررہا ہے اس میں بھی ہمیں اسی عزم اور حوصلے سے پاکستان کی نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کرنی ہے دہشت گردی کا خاتمہ کرنا اور انتہا پسندانہ سوچ کو دفن کرنا ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے قوم کے شہیدوں کو زبردست خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے ان کی قربانیوں کو قوم کا اثاثہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ شہید کی موت قوم کی حیات ہوتی ہے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News