Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

اقوام متحدہ روہنگیابرما میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف فی الفورمداخلت کرے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


اقوام متحدہ روہنگیابرما میں مسلمانوں پرمظالم کے خلاف فی الفورمداخلت کرے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
دنیابھرکے انسانیت پریقین رکھنے والے افرادروہنگیابرما میں مسلمانوں پرمظالم کو کسی صورت جائزقرارنہیں دے سکتے،ڈاکٹرفاروق ستار 
اقوام متحدہ روہنگیابرما میں مسلمانوں کے قتل عام کوروکنے کیلئے طاقت کے استعمال سے بھی گریزنہ کرے،ڈاکٹرمحمد فاروق ستار 
روہنگیابرما کے مسلمانوں کی ہرسطح پراخلاقی اورمالی مددیقینی بنائی جائے،اقوام متحدہ سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی اپیل 
روہنگیابرما میں قتل ہونے والے مسلمانوں کے سوگوارلواحقین سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکادلی تعزیت وہمدردی کااظہار 

کراچی ۔۔۔ 04، ستمبر 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے روہنگیا برما میں مسلمانوں کے قتل عام ، خواتین اور بچوں سے زیادتی اور انسانیت سوز مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ برما کے علاقے روہنگیا میں مسلمانوں کی نسل کشی اور ان کے معاشی قتل عام کا عالمی برادری نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل فوری اقدامات کرکے روہنگیا کے مسلمانوں کے تحفظ کو یقینی بنائے۔ سربراہ ایم کیو ایم پاکستان ڈاکٹر فاروق ستار نے مزید کہا کہ برما میں مسلمانوں کے خلاف اس قسم کی مذموم کاروائی پہلی بار نہیں ہورہی ماضی میں بھی برما کے مسلمانوں پر عرصہ حیات تنگ رکھا گیا۔ ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ روہنگیا برما میں مسلمانوں پر مظالم ہر مذہب اور مسلک سے تعلق رکھنے والے درد مند دل رکھنے والے افراد کیلئے انتہائی دکھ اور صدمے کا باعث ہے اور دنیا بھر کے انسانیت پر یقین رکھنے والے افراد برما میں مسلمانوں پر مظالم کو کسی صورت جائز قرار نہیں دے سکتے ۔ انہوں نے کہا کہ روہنگیا برما میں قتل ہونے والے مسلمانوں کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مقتولین کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطافرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ انہوں نے برما میں جنسی زیادتی کا شکار بننے والی خواتین اور بچیوں سے دلی ہمدردی کااظہار کیا اور ان کی جلد صحت یابی کیلئے دعا بھی کی ۔ ایم کیو ایم پاکستان اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی برادری اور انسانی حقوق کی تنظیموں سے یہ مطالبہ کرتی ہے کہ وہ اپنا اثررسوخ استعمال کرتے ہوئے اس قتل عام کو رکوائے اور روہنگیا کے مسلمانوں کو عزت اور تحفظ کے ساتھ جینے کا حق دلوائے۔

Tags: ,

More Stories From Feature News