Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی عیدالاضحی کی دلی مبارکباد


پاکستان سمیت دنیابھرکے مسلمانوں کوسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی عیدالاضحی کی دلی مبارکباد
سنت ابراہیمی کی پیروی اس کی اصل روح کے مطابق ہونی چاہئے،ڈاکٹرمحمد فاروق ستار 
رابطہ کمیٹی پاکستان ، ارکان پارلیمنٹ ، ذمہ داران عید الاضحی کے موقع پر ایم کیوایم کے شہداء ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور لواحقین کو یاد رکھیں اور انہیں عید الاضحی کی خوشیوں میں لازمی شریک رکھیں ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار کی ہدایت
اللہ تعالیٰ اس عید الاضحی کو مسلم امہ کیلئے مبارک ثابت فرمائے ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار 
کراچی ۔۔۔یکم ستمبر2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں مقیم مسلمانوں کو عیدالاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی ہے اور کہا ہے کہ عید الاضحی کے موقع پر سنت ابراہیمی کی ادائیگی اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی کیلئے بڑی سے بڑی قربانی کا درس دیتی ہے ۔ ایک بیان میں ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ سنت ابراہیمی کی پیر وی اس کی اصل روح کے مطابق ہونی چاہئے اور ہمیں چاہئے کہ اس موقع پر قرباء ، مساکین او رمستحقین کو یاد رکھیں ۔ انہوں نے کہاکہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور خوشنودی اسی میں ہے کہ ضروتمندوں اور دکھی انسانیت کی مدد کی جائے اور محروم انسانوں کے اجتماعی مفادات کیلئے اپنے ذاتی مفادات اور انا کی قربانی دی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ سماجی ناہمواریوں کا شکار افراد کی داد رسی اور انہیں اپنی خوشیوں میں شامل کرنے کا جذبہ پیدا کرنا ہی میں سنت ابراہیمی کی اصل روح ہے ۔اس کے ساتھ بارش سے متاثرہ افرادی کی خبر گیر ی ہمارا قومی فریضہ ہے اس کے علا وہ ڈاکٹر فاروق ستار نے انتظامیہ اور بلدیاتی نمائندگان پر زور دیاکہ عید کے ایام میں بھی نکاسی آب کا کام جاری رکھیں ۔انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی ، ارکان پارلیمنٹ اورتمام ذمہ داران کو ہدایت کی کہ وہ عید الاضحی کے موقع پر ایم کیوایم کے شہداء ، اسیر اور لاپتہ کارکنان کے اہل خانہ اور لواحقین کو یاد رکھیں ، ان کی دلجوئی کریں اور انہیں بھی عید الاضحی کی خوشیوں میں لازمی شریک رکھیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے صوبہ سندھ ، پنجاب ، بلوچستان ، خیبر پی کے ، گلگت بلتستان اور آزادکشمیر میں ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران و کارکنا ن کو بھی عید الاضحی کی دلی مبارکباد پیش کی اوردعا کی کہ اللہ تعالیٰ اس عید الاضحی کو مسلم امہ کیلئے مبارک ثابت فرمائے ،پاکستان سے دہشت گردی ، کرپشن ، بدعنوانی اور اقرباء پروری کا خاتمہ اور مظلوموں او رمحروم کی داد رسی اورانصاف کی فراہمی کیلئے ہمیں توفیق عطا فرمائے ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Top