Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعظم پاکستان شاہدخا قان عبا سی سے رابطہ کیااوربارش کے بعدکراچی کی ابترہوتی صورتحال پرتشویش کااظہارکیا


ایم کیوایم پاکستان کے سر براہ ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے وزیراعظم پاکستان شاہدخا قان عبا سی سے رابطہ کیااوربارش کے بعدکراچی کی ابترہوتی صورتحال پرتشویش کااظہارکیا
پاکستان اسٹیل میلز،پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کی بھاری مشینری سے کر اچی میں نکاسی آب کیلئے استعما ل کی جا ئے تاکہ شہر یو ں کو مشکل صورتحا ل میں ریلیف مل سکے اس کے علا ہ کو رکما نڈر کر اچی سے بھی ہنگا می صورتحا ل میں تعاون کی گزارش کی ہیں 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جمعرات کے روز بارش سے متاثرہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا
میئر کراچی وسیم اختر ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے
پریشان حال اور مشکلات سے دوچار عوام سے ملاقاتیں کرکے انہیں پانی کی جلد نکاسی اور متاثرہ جگہوں کی بحالی کی یقین دہانی کرائی
ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اپنے دورے کے دوران رنچھو لائن ،بوہرا پیر،گارڈن ،کھارادر ،رم سامی کے سولجر بازار کے علاقو ں کا دورہ کیا اور بارش سے ہونے والی تباہی اور نقصانات پر متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا
عوام نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو بتایا کہ نالوں میں کچرے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے بوسیدہ نظام کی وجہ سے بارشوں میں ہمارے علاقے ڈوب چکے ہیں لیکن حکومتی سطح پر ہماری امداد اور بحالی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں
ایم کیوایم پاکستان نے اپنے بلدیاتی نمائندوں اور ارکان اسمبلی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش سے متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کے علاوہ جہاں تک ممکن ہو بھاری مشینری کو استعمال بھی عمل میں لایاجائے
کراچی میں بوسیدہ نکاسی آب کے نظام کی تبدیلی ضروری ہے اس کیلئے وفاقی سطح پر فی الفور فنڈز اور اقدامات بروئے کار لانا قومی شہر اور ملک کی معیشت کو تحفظ دینے کے مترادف ہوگا،فاروق ستار 
سندھ حکومت اگر مزید اقدار میں رہی تو آئندہ سال بارشوں میں کراچی مکمل طور پر ڈوب جائے گا جس پر کراچی اور اس کے عوام سندھ حکومت اور اس کے کرتا دھرتاؤں کا سخت محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے ،فاروق ستار
کراچی ۔۔۔31، اگست2017ء
ایم کیو ایم پاکستان کے سر بر اہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے وزیر اعظم پاکستان شاہد خا قان عبا سی سے رابطہ کیا اور با رش کے بعد کر اچی کی ابتر ہو تی صورتحا ل پرتشویش کااظہارکرتے ہوئے اپیل کی کہ وہ پاکستان اسٹیل مل،پورٹ قاسم اور کے پی ٹی کی بھاری مشینری سے کر اچی میں نکاسی آب کیلئے استعمال کی جا ئے تاکہ شہریوں کو مشکل صورتحا ل میں ریلیف مل سکے اس کے علا ہ کو رکما نڈر کر اچی سے بھی ہنگا می صورتحا ل میں تعاون کی گزارش کی ہیں علا وہ ازیں انہو ں نے اپنے بیان میں سندھ حکو مت اور وزیر اعلی سندھ کو یہ با ور کروا یا کہ اگر وہ کر اچی کے لئے مختص فنڈ جاری کر دیتے تو اس صورتحا ل کا سامان نہ ہوتا۔دریں اثناء سربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے جمعرات کے روز بارش سے متاثرہ شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور پریشان حال اور مشکلات سے دوچار عوام سے ملاقاتیں کرکے انہیں پانی کی جلد نکاسی اور متاثرہ جگہوں کی بحالی کی یقین دہانی کرائی ۔ اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر ، حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ کے اراکین بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے اپنے دورے کے دوران رنچھو لائن ،بوہرا پیر،گارڈن ،کھارادر ،رم سامی کے سولجر بازار کے علاقو ں کا دورہ کیا اور بارش سے ہونے والی تباہی اور نقصانات پر متاثرین سے دلی ہمدردی کااظہار کیا ۔ اس موقع پر بارش سے متاثرہ عوام نے ڈاکٹر محمد فاروق ستار کو بتایا کہ نالوں میں کچرے کے ڈھیر اور نکاسی آب کے بوسیدہ نظام کی وجہ سے بارشوں میں ہمارے علاقے ڈوب چکے ہیں لیکن حکومتی سطح پر ہماری امداد اور بحالی کیلئے کسی قسم کے اقدامات نہیں کئے جارہے ہیں ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے متاثرین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان نے اپنے بلدیاتی نمائندوں اور ارکان اسمبلی کو ہدایت کردی ہے کہ وہ اپنی مدد آپ کے تحت بارش سے متاثرہ علاقوں میں موجود رہیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کے پیش نظر فعال اور متحرک کردار ادا کرنے کے علاوہ جہاں تک ممکن ہو بھاری مشینری کو استعمال بھی عمل میں لایا جائے تاکہ بارش سے ہونے والی تباہی پر جلد از جلد قابو پایا جاسکے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے مزید کہاکہ کراچی میں بوسیدہ نکاسی آب کے نظام کی تبدیلی ضروری ہے اس کیلئے وفاقی سطح پر فی الفور فنڈز اور اقدامات بروئے کار لانا قومی شہر اور ملک کی معیشت کو تحفظ دینے کے مترادف ہوگا ۔ انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اگر مزید اقدار میں رہی تو آئندہ سال بارشوں میں کراچی مکمل طور پر ڈوب جائے گا جس پر کراچی اور اس کے عوام سندھ حکومت اور اس کے کرتا دھرتاؤں کا سخت محاسبہ کرنے میں حق بجانب ہونگے ۔

Tags: ,

More Stories From Feature News