Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کے سینئرڈپٹی کنونیرعامرخان کی لیاقت آبادٹاؤن کے سینئرکارکن محمدجاویدولدعبدالخالق کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت


ایم کیوایم(پاکستان)کے سینئرڈپٹی کنونیرعامرخان کی لیاقت آبادٹاؤن کے سینئرکارکن محمدجاویدولدعبدالخالق کے ماورائے عدالت قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت 
سینئر کارکن محمد جاوید کی شہادت سندھ حکومت کی سنگین مجرمانہ کاروائی ہے، سینئر ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) عامر خان 
02 اگست 2017ء کو جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کیا تو ایم کیو ایم (پاکستان) نے نہ صرف اپنے تحفظات کا اظہار کیا بلکہ سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان نے شرجیل میمن سے ذاتی طور پر بات کی اور محمد جاوید کی بازیابی کی درخواست کی، عامر خان
لیکن گزشتہ روز 11 اگست کو CTD نے انہیں جھوٹے پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاش باغ کورنگی کے قریب پھینک دی، عامر خان
یہ ماورائے عدالت قتل ایم کیوایم (پاکستان) کو 70 ویں یومِ آزادی کا جشن منانے سے روکنے کی سازش ہے، عامر خان
سندھ حکومت کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے اور محمد جاوید کے قتل کی ایف آئی آر سندھ حکومت کے خلاف درج کروائی جائیگی، عامر خان
ایم کیو ایم (پاکستان) یوم آزادی کا جشن اسی عزم و وقار کے ساتھ منائے گی اور ہر سازش کا جواب سیاسی تدبر سے دیا جائیگا اور اگر سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ایم کیو ایم (پاکستان) عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے، عامر خان
محمد جاوید کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کراکر مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کی داد رسی کریں، سینئر ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) عامر خان کا وفاقی حکومت سے مطالبہ 

کراچی ۔۔۔ 13، اگست 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے سینئر ڈپٹی کنونیر عامر خان کی ایم کیو ایم (پاکستان) لیاقت آباد ٹاؤن کے سینئر کارکن محمد جاوید ولد عبدالخالق کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اپنے ایک بیان میں کہا کہ محمد جاوید کی شہادت سندھ حکومت کی سنگین مجرمانہ کاروائی ہے۔ 02 اگست 2017ء کو جب قانون نافذ کرنے والے اداروں نے انہیں گرفتار کیا تو ایم کیو ایم (پاکستان) نے نہ صرف اپنے تحفظات کا اظہار کیا بلکہ میں نے خود شرجیل میمن سے ذاتی طور پر بات کی اور محمد جاوید کی بازیابی کی درخواست کی۔ بعدازاں شرجیل میمن نے آگاہ کیا کہ غلام قادر تھیبو نے محمد جاوید کی گرفتاری سے انکار کیا اور کہا کہ یہ ہماری تحویل میں نہیں ہیں۔ لیکن گزشتہ روز 11 اگست کو CTD نے انہیں جھوٹے پولیس مقابلے میں ماورائے عدالت قتل کرکے ان کی لاش باغ کورنگی کے قریب پھینک دی۔ یہ ماورائے عدالت قتل ایم کیوایم (پاکستان) کو 70 ویں یومِ آزادی کا جشن منانے سے روکنے کی سازش ہے۔ محمد جاوید کی قربانی رائیگاں نہیں جائیگی سندھ حکومت کے خلاف ہم قانونی چارہ جوئی بھی کریں گے اور محمد جاوید کے قتل کی ایف آئی آر سندھ حکومت کے خلاف درج کروائی جائیگی۔ یہ بات بھی ہم واضح کردینا چاہتے ہیں کہ متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) یوم آزادی کا جشن اسی عزم و وقار کے ساتھ منائے گی اور ہر سازش کا جواب سیاسی تدبر سے دیا جائیگا اور اگر سندھ حکومت نے اپنا قبلہ درست نہیں کیا تو ایم کیو ایم (پاکستان) عوامی احتجاج کا حق محفوظ رکھتی ہے۔ محمد جاوید ایم کیو ایم (پاکستان) کے سینئر کارکن ضرور تھے لیکن ان کی یہ قربانی سبزہلالی پرچم کو سربلند کرنے کیلئے دی گئی ہے اور آج ہم اس عزم کا اعادہ کرتے ہیں کہ ہم پاکستان کی بقاء و سلامتی کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے بیان کے آخر میں سینئر ڈپٹی کنونیر ایم کیو ایم (پاکستان) عامر خان نے صدر پاکستان ممنون حسین، وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی، چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے مطالبہ کیا کہ محمد جاوید کے ماورائے عدالت قتل کی عدالتی تحقیقات کراکر مجرمان کو کیفر کردار تک پہنچا کر متاثرہ خاندان کی داد رسی کریں۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News