Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

عزیزآبادمیں دہشت گردوں کی ڈی ایس پی ٹریفک محمدحنیف کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی(پاکستان)کااظہارمذمت


عزیزآبادمیں دہشت گردوں کی ڈی ایس پی ٹریفک محمدحنیف کی گاڑی پرفائرنگ کے واقعہ پررابطہ کمیٹی(پاکستان)کااظہارمذمت
شہرمیں پولیس افسران اور اہلکاروں کو دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنانا اور باآسانی فرار ہوجانا حکومت سندھ کی کھلی ناکامی ہے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان  
رواں سال ماہ جنوری سے اگست کے مہینے تک 16پولیس اہلکاروں کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر بہیمانہ طریقے سے شہید کیا جاچکا ہے ، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی (پاکستان 
حکومت سندھ اور انتظامیہ کا دہشت گردی کے واقعات پرآنکھیں بند کرکے بیٹھے رہنا ملک بھر کے پرامن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے، رابطہ کمیٹی (پاکستان 
وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کراچی میں پولیس افسروں اوراہلکاروں پر دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کا سختی سے نوٹس لیکر سندھ حکومت کی غفلت اور لاپروائی کا سلسلہ فی الفور بند کرائیں ، رابطہ کمیٹی (پاکستان  
شہید ڈی ایس پی اور ڈرائیور کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کادلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔11، اگست2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے عزیز آباد میں دہشت گردوں کی ڈی ایس پی ٹریفک محمد حنیف کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈی ایس پی ٹریفک محمد حنیف سمیت ڈرائیور کے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ رواں سال ماہ جنوری سے اگست کے مہینے تک 16پولیس اہلکاروں کوکھلی دہشت گردی کا نشانہ بنا کر بہیمانہ طریقے سے شہید کیا جاچکا ہے اور ان واقعات پر حکومت سندھ اور انتظامیہ کا آنکھیں بند کرکے بیٹھے رہنا ملک بھر کے پرامن عوام کیلئے لمحہ فکریہ ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ جب شہر کراچی میں عوام کے محافظ ہی دہشت گردوں سے محفوظ نہیں ہیں تو عام لوگوں کی جان و مال کو کتنا تحفظ حاصل ہے اس بات کا اندازہ ہر ذی شعور شخص بخوبی لگا سکتا ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ شہر میں پولیس افسران اور اہلکاروں کو دہشت گردوں کی جانب سے مسلسل نشانہ بنانا اور باآسانی فرار ہوجانا حکومت سندھ کی کھلی ناکامی ہے ، یہ حکومت سندھ کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ پولیس افسران ، اہلکاروں سمیت عوام کی جان و مال کے تحفظ کیلئے عملی اور فی الفور اقدامات برو ئے کار لائے۔ رابطہ کمیٹی نے ڈی ایس پی ٹریفک محمد حنیف شہید اور ڈرائیور کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پولیس افسروں اوراہلکاروں پر دہشت گردوں کے مسلسل حملوں کا سختی سے نوٹس لیاجائے ، سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کرکے عبرتناک سزا دی جائے اور اس ضمن میں سندھ حکومت کی غفلت اور لاپروائی کا سلسلہ فی الفور بند کرایاجائے ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News