Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

جشن آزادی کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی جانب سے پاکستان سمیت سندھ بھرمیںتمام ڈسٹرکٹس،زون،ٹاؤنزنے مختلف پروگراموں کاانعقاد


جشن آزادی کے سلسلے میں متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کی جانب سے پاکستان سمیت سندھ بھرمیںتمام ڈسٹرکٹس،زون،ٹاؤنزنے مختلف پروگراموں کاانعقاد
ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی آزادی کاجوش وخروش قابل دیدہے
عوام خصوصاًمعصوم بچوں بچیوں میں سبزہلالی جھنڈیاں،قومی پرچم،قومی پرچم کے کیپ اورمختلف بیجزتقسیم کئے گئے 
جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف مقامات پرلگائے گئے استقبالیہ کیمپوں اوردفاترپر ملی وقومی نغمے بجائے جارہے ہیں
سربراہ ایم کیوایم (پاکستان) ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے سفاری پارک میں بڑاقومی پرچم لگایا اورنگارنگ تقریب میں شرکت 
کراچی ۔۔۔11، اگست2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کی جانب سے پاکستان سمیت سندھ بھرمیں تمام ڈسٹرکٹس ،زون،ٹاؤنزنے جشن آزادی کے سلسلے میں مختلف پروگراموں کاانعقاد کیاگیاجس میں عوام خصوصاًمعصوم بچوں بچیوں میں سبزہلالی جھنڈیاں،قومی پرچم،قومی پرچم کے کیپ اورمختلف بیجزتقسیم کئے گئے جبکہ اس سلسلے میں جشنِ آزادی کے حوالے سے مختلف مقامات پرلگائے گئے استقبالیہ کیمپوں اوردفاترپر ملی وقومی نغمے بجائے جارہے ہیں،ایم کیوایم کے کارکنان کے ساتھ ساتھ عوام میں بھی آزادی کاجوش وخروش قابل دید ہے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر محمدفاروق ستارنے سفاری پارک میں بڑاقومی پرچم لگایا اورنگارنگ تقریب میں شرکت کی۔ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینرز ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی،کنورنویدجمیل،اراکین سیدامین الحق، شبیر احمد قائم خانی ودیگرمنتخب نمائندوں نے مختلف علاقوں میں پرچم کشائی کی تقریبات میں حصہ لیااور تقریبات میں شرکت کیں۔ایم کیوایم پاکستان نے26،جولائی ہی سے جشنِ آزادی کی تقریبات کاآغازکردیاتھا،شہرکی مرکزی شاہراہوں پرپاکستان زندہ باد اورقومی پرچم لگائے یہ سلسلہ مسلسل جاری ہے جبکہ بہادرآباد میں واقع ایم کیوایم کے صدردفتر،پی آئی بی کالونی،دفاترایم کیوایم کوبرقی قمقموں اورقومی پرچموں سے سجادیاگیاہے ،جوں جوں14اگست قریب آرہا ہے ،ایم کیوایم پاکستان کی جشنِ آزادی کی تقریبات میں عوام کی شرکت اورجوش وخروش میں مسلسل اضافہ ہورہاہے جواس بات کی غمازی کررہاہے کہ پوری قوم پاکستان کایومِ آزادی منانے کے ساتھ ساتھ متحدہیں

Tags: ,

More Stories From Urdu News