Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)کے زیراہتمام فیڈرل بی ایریا باغ اولیاء میں ’’پرچم کشائی بسلسلہ یوم آزادی پاکستان تقریب کاانعقاد


ایم کیوایم(پاکستان)کے زیراہتمام فیڈرل بی ایریا باغ اولیاء میں ’’پرچم کشائی بسلسلہ یوم آزادی پاکستان تقریب کاانعقاد 
تقریب میں شرکاء کی قومی پرچموں سمیت آمد ، قومی و ملی نغموں پر جوش وجذبے اورزبردست خوشی کااظہار 
شہر کراچی کے عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ ہیں، رابطہ کمیٹی رکن امین الحق 
ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے، امین الحق 
جو قومیں جشن آادی کو شایان شان طریقے سے مناتی ہیں وہ اتنی ہی مقبول ہوتی ہیں ، رکن رابطہ کمیٹی عادل خان
کراچی ۔۔۔11، اگست2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی جانب سے جشن آزادی کے سلسلے میں گزشتہ روز فیڈر ل بی ایریا بلاک 7بمقام باغ اولیاء میں ’’پرچم کشائی بسلسلہ یوم آزادی پاکستان ) ‘‘ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں علاقے کے نوجوانوں ، بزرگوں ، خواتین اور ہمدردوں نے قومی پرچموں کے ہمراہ کثیر تعداد میں شرکت کی اور قومی و ملی نغموں پر اپنے جوش و جذبے اور خوشی کازبردست اظہار کیا ۔ تقریب کے شرکاء سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان امین الحق ، عاد ل خان نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پر فیڈل بی ایریا ٹاؤن کے جوائنٹ آرگنائزر عابد نثار ، یوسی چیئرمین خرم فرحان ، باغ اولیا ء کمیٹی کے عہدیداران سید ارشد عقیل اور انیس محمد شاہ بھی موجود تھے ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے کہاکہ کراچی کے عوام محب وطن ہے اورپاکستان کا 70واں جشن آزادی شایان شان طریقے سے منارہے ہیں جس پر وہ زبردست خراج تحسین کے مستحق ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہر کراچی کے عوام پاکستان زندہ باد کے نعرے کے ساتھ ہیں، اور کراچی کے تمام عوام کو پاکستان کی تعمیر و ترقی میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان 20لاکھ جانوں کی لازوال قربانیوں کے ہمیں حاصل ہوا ہے اور ہم اپنے آباؤ اجداد کی قربانیوں کو ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیں گے اور پاکستان کی تعمیر و ترقی میں اپنا حصہ ڈالتے رہیں گے ۔ انہوں نے کہاکہ یہ مہینہ جشن آزادی کا ہے جو ہمیں بہت سے عہد یاد لاتا ہیں اور ماضی کی یادیں تازہ کرتا ہے ، ہمیں سیاسی سطح پر بھی اور اداروں کو بھی اپنی حدود میں رہ کر کام کرنا چاہئے اور ایک دوسرے کے آئینی و قانونی اختیارات کا پاس رکھنا چاہئے۔انہوں نے عزیز آباد میں ڈی ایس پی محمد حنیف اور ڈرائیور کے دہشت گردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کااظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ محمدحنیف اور ان کے ڈرائیور کے سفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان نے کہاکہ پاکستان سے محبت ہمارے خون میں رچی بسی ہے اور کوئی بھی سازش اور پروپیگنڈا اس محبت کو ہمارے دلوں سے ہرگز نہیں نکال سکتا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر کراچی کے عوام جس طرح سے جشن آزادی منارہے ہیں وہ شاباش اور خراج تحسین کے مستحق ہیں کیونکہ جو قومیں جشن آادی کو قدر شایان شان طریقے سے مناتی ہیں وہ قومیں اتنی ہی مقبول ہوتی ہیں ۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News