Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)نے سینیٹ انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمرتضی وہاب کی حمایت کااعلان کردیا


ایم کیوایم(پاکستان)نے سینیٹ انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوارمرتضی وہاب کی حمایت کااعلان کردیا
ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادر آباد میں پیپلزپارٹی کے وفد کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل اور اراکین کمیٹی سے ملاقات 
ملاقات میں پیپلزپارٹی کے وفد نے سینیٹ کے انتخاب میں ایم کیوایم کی حمایت طلب کی تھی 
سینیٹ میں پیپلزپارٹی کے امیدوار کی حمایت کا اعلان اپنے شدید تحفظات کے بعد کیا ہے ، ڈپٹی کنوینر کنور نویدجمیل 
پیپلزپارٹی کے وفد کی توجہ ایم کیوایم کے ایک ہزار بے گناہ سیاسی کارکنان کے جیلوں میں مقید ہونے ،ان کے ساتھ نارواں سلوک کئے جانے ، جیل قوانین کا اطلاق اورچھاپے و گرفتاریوں پر مبذول کرائی ہے ، کنور نوید جمیل 
پیپلزپارٹی کی طرف سے غلطیوں کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیا گیا ہے لیکن یہ کمیٹی بااختیار بھی ہو ، کنو ر نویدجمیل 
ہم سیاسی کارکن ہیں ، متحدہ کے جو مسائل ہیں ان پر بات ہوئی ہے ، اسیروں کا تذکر ہ بھی ہوا ہے ، ہم قانون کے مطابق اسیروں کو سہولت دینے کاارادہ بھی رکھتے ہیں، رہنما پیپلزپارٹی نثار کھوڑو 
کراچی ۔۔۔11، اگست2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) نے سینیٹ کے انتخاب میں پاکستان پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضیٰ وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے اور سینیٹ میں اپنے دو نوں امیدواروں کو پیپلزپارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبردار کرالیا ہے ۔ یہ اعلان انہوں نے بہادر آباد میں ایم کیوایم پاکستان کے عارضی مرکز پر ملاقات کیلئے آنے والے پیپلزپارٹی کے نمائندہ وفد سے ملاقات کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے ۔ پیپلزپارٹی کے وفد میں صوبائی وزرا ء نثار کھوڑو ، ناصر حسین شاہ ، کراچی کے صدر ڈاکٹر عاصم شامل تھے جبکہ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل ، رابطہ کمیٹی کے اراکین خواجہ اظہار الحسن ، فیصل سبزواری ، ابو بکر ، محمد شاہد اور خالد سلطان بھی موجود تھے ۔ اس سے قبل پیپلزپارٹی کا جب ایم کیوایم کے عارضی مرکز بہادرآباد پہنچا تو ایم کیوایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کے رہنماؤں کے درمیان تقریباڈیڑھ گھنٹے سے زائد ملاقات ہوئی ۔ ملاقات کے بعد صحافیوں کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنوینر کنور نوید جمیل نے کہا کہ ہم نے سینیٹ کی سیٹ پر پیپلزپارٹی کے امیدوار مرتضی وہاب کی حمایت کا اعلان کردیا ہے لیکن اس کے ساتھ پیپلزپارٹی کے وفد کو اپنے شدید تحفظات بھی گوشگوار کئے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے وفد کی توجہ ایم کیوایم کے ایک ہزار بے گناہ سیاسی کارکنان کے جیلوں میں مقید ہونے ،ان کے ساتھ نارواں سلوک کئے جانے ، جیل قوانین کا اطلاق اور کراچی میں بڑے پیمانے پرایم کیوایم کے کارکنان کے گھروں پر بلاجواز چھاپے و گرفتاریوں کی جانب مبذول کرائی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پیپلزپارٹی کے دوستوں کی توجہ کراچی کی تباہ حالی ، کچرے کے انبار اور بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کی جانب بھی دلائی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کراچی کی تعمیر و ترقی پر خصوصی توجہ دے ۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی طرف سے غلطیوں کے ازالہ کیلئے کمیٹی تشکیل دینے کا عندیہ دیا گیا ہے لیکن یہ کمیٹی بااختیار بھی ہو ، ہمیں ایم کیوایم کیلئے کچھ نہیں چاہئے بلکہ کراچی اور اس کے عوام کے مسائل حل ہونا ضروری ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی ، حیدرآباد ، نوابشاہ ، میر پور خاص ، سکھر سمیت دیگر علاقوں میں نثار کھوڑو نے تعاون اور مسائل حل کرانے کی یقین دہانی کرائی ۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے رہنما نثار کھوڑو نے کہا کہ ہم اچھا سیاسی ماحول چاہتے ہیں اور سیاسی ماحول بہتر بنانے کیلئے ہم سینیٹ انتخاب میں ایم کیوایم کی حمایت حاصل کرنے کیلئے آئے ہیں ، ہم نے ایم کیوایم سے درخواست کی ہے کہ سینیٹ میں اپنے امیدوار وں کو ہمارے حق میں دستبردار کرالیں ۔ انہوں نے کہاکہ میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کا مشکور ہوں کہ انہو ں نے اپنے امیدواروں کو ہمارے حق میں دستبردار کرانے پر رضا مندی دکھا دی ہے ، ہم سیاسی کارکن ہیں ، متحدہ کے جو مسائل ہیں ان پر بات ہوئی ہے ، اسیروں کا تذکر بھی ہوا ہے ، ہم قانون کے مطابق جو سہولت اسیروں کو دے سکتے ہیں وہ دینے کاارادہ بھی رکھتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان بہتر تعلقات برقرار رکھنے کیلئے آئندہ بھی ملاقاتوں کے سلسلے کو جاری رکھنے کا عندیہ دیا ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News