Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے اراکین صوبائی اسمبلی کاکراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اورامن وامان کی ابترہوتی صورتحال پرگہری تشویش کااظہار


متحدہ قومی موومنٹ(پاکستان)کے اراکین صوبائی اسمبلی کاکراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اورامن وامان کی ابترہوتی صورتحال پرگہری تشویش کااظہار
شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتی گاڑیوں کا چھیننا اور چوری ہونا معمول بنتا جارہا ہے اس کے علاوہ کراچی کے شہری موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کئے جارہے ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی 
۔اراکین صوبائی اسمبلی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، گورنر سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکرے،اراکین صوبائی اسمبلی 

کراچی۔۔۔10اگست2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے اراکین صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان میں کراچی میں بڑھتے ہوئے اسٹریٹ کرائم او ر امن وامان کی ابتر ہوتی صورتحال پر اپنی گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کراچی کے مختلف علاقوں میں بڑھتی ہوئی بینک ڈکیتی گاڑیوں کا چھیننا اور چوری ہونا معمول بنتا جارہا ہے اس کے علاوہ کراچی کے شہری موبائل فون نقدی اور دیگر قیمتی اشیا ء سے محروم کئے جارہے ہیں لیکن سندھ حکومت کوئی اقدام اٹھانے میں مسلسل ناکام نظر آتی ہے جبکہ آئین پاکستان کی روح سے شہر یوں کی جان و مال عزت و آبر کی حفاظت حکومت کی بنیادی ذمہ داریوں میں شامل ہے ۔گزشتہ دنوں قومی اخبارات میں شائع ہونے والی خبریں بھی اس امر کی طرف اشارہ کررہی ہیں اس شہر میں جرائم کی شرح میں بے پنا ہ اضافہ ہوگیا ہے لہذا حکومت سندھ اپنا قبلہ درست کرے اور جرائم کی بیخ کنی کیلئے اپنی آئینی ذمہ داریوں پورا کرتے ہوئے ضرور ی اقدامات کرتے ہوئے عوام کو تحفظ فراہم کرے ۔اراکین صوبائی اسمبلی نے چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، گورنر سندھ، آئی جی سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ امن و امان کی بحالی اور جرائم کے خاتمے کیلئے اپنا کردار اداکرے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News