Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)ہرحال میں عدم تشددکی پالیسی پرکاربندرہے گی،ڈاکٹرمحمدفارق ستار


ایم کیوایم(پاکستان)ہرحال میں عدم تشددکی پالیسی پرکاربندرہے گی،ڈاکٹرمحمدفارق ستار
اگست23 کے فیصلے نے ایم کیوایم میں ایک نئی روح پھونکی ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستارسربراہ ایم کیوایم (پاکستان
اگست 22تک ایم کیوایم کوچلایاگیا23،اگست کے بعدہم اس طرح چلنے نہیں دینگے،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
مہاجر مقتول مہاجرقاتل کی سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کرنااورخطے میں امن وامان قائم کرکے عوام کی خدمت ہمارامنشورہے
23اگست کافیصلہ نہ کرتے تونہ ہماری کوئی پہنچان ہوتی اورنہ ہی ہمارانام لینے والاہوتا،سربراہ ایم کیوایم (پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
تہذیب وتعلیم ہماری(مہاجروں) طاقت ہے اوریہ طاقت ہم (مہاجروں)نے پاکستان کودی ہے ،ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ہم اورآپ سب ملکراسی طرح پاکستان کی خدمت کواپناشعاربنائیں،ڈپٹی کنوینرایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
سپریم کورٹ جس طرح فیصلے کررہی ہے ہمیں امیدہے کہ ہمارے ساتھ بھی انصاف ہوگااورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات ملیں گے،رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان
بہادرآبادمیں منعقدہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل ورکرزاجلاس سے ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی،خالدسلطان اورکامران فاروق کاخطاب
کراچی ۔۔۔31، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہاہے کہ 23اگست کافیصلہ نہ کرتے تونہ ہماری کوئی پہنچان ہوتی اورنہ ہی ہمارانام لینے والاہوتا اور اگرہم 22اگست کی پالیسی کو23اگست کی پالیسی پرغالب کرتے توہم کبھی بھی آگے نہیں بڑھ سکتے تھے، جس طرح 22اگست تک ایم کیوایم کوچلایاگیا23،اگست کے بعدہم اس طرح چلنے نہیں دینگے۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ایک طویل عرصے کے بعدعوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشیدنے ہم سے رابطہ کیاہے اورہمیں اعتمادمیں لینے کی بات کی ہے۔ یہ بات انہوں نے ایم کیوایم پاکستان کے تحت بہادرآبادمیں منعقدہ ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کارکنوں کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے کارکنوں کے اجلاس میں ذمہ داران و کارکنان اوربزرگوں کے علاوہ شعبہ خواتین نے بہت بڑی تعدادمیں شرکت کی۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے جنرل ورکرزاجلاس سے ایم کیوایم کے ڈپٹی کنوینر ڈاکٹر خالدمقبول صدیقی ، رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان اورڈسٹرکٹ انچارج ورکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے بھی خطاب کیا۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ ہم نے ایک مشکل فیصلہ 23اگست کوکیااب اس فیصلہ کامقصدیہ ہے کہ مہاجرمقتول اورمہاجرقاتل نہیں ہوناچاہئیے۔انہوں نے یوسی13کے وائس چیئرمین محمدراشیدشہیدکاتذکراکرتے ہوئے کہاکہ آج ہم سے ہماراایک محنتی اور سینئرساتھی چھین لیاگیاجس کے قتل کی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم(پاکستان)ہرحال میں عدم تشددکی پالیسی پرکاربند رہے گی،جس طرح ہمارے آباؤ اجدادنے ناممکن پاکستان کوقربانیاں دیکرممکن بنایااسی طرح ہم کراچی کے لوگوں کوان کاحق دلاکردم لیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس طرح دھمکیوں کا سلسلہ شروع کیاگیاہے ہم بتاناچاہتے ہیں کہ ہم ڈرنے والے نہیں ہم نے جب تحریک میں شمولیت اختیارکی توہم نے اس بات کاعہدکیاتھاکہ ہم ہرحال میں عوام کاساتھ دینگے اور غریب ومتوسطہ طبقے کو ان کاجائزحق دلائیں گے،ہم نے اپنے اپنی سوچ اورشعورسے 23اگست کااقدام اٹھایااورمہاجرقوم کوبچایا۔انہوں نے کہاکہ 23،اگست کے فیصلے نے ایم کیوایم میں ایک نئی روح پھونکی ہے یہی وجہ ہے کہ آج دیگرجماعتیں ہم سے رابطہ کررہی ہیں۔انہوں نے مزیدکہاکہ جولوگ سمجھتے ہیں کہ ایم کیوایم تقسیم ہوگئی ہے وہ یہاں آکر ڈسٹرکٹ کے ذمہ داران کے اجلاس دیکھ لیں،ایم کیوایم پاکستان کبھی تقسیم ہوئی اورنہ آئندہ ہوگی۔انہوں نے کہاکہ مہاجروں کے دفاع کے لئے ہم مہاجرقومی موومنٹ سے بات کرنے کوتیارہیں،ہم اب مہاجر مقتول مہاجرقاتل کی سیاست کوہمیشہ کے لئے ختم کرناچاہتے ہیں اورخطے میں امن وامان قائم کرکے عوام کی خدمت ہمارامنشورہے بلکہ اپنے اخلاق اور نظم وضبط اورعمل سے ایم کیوایم قدآورتحریک بناناچاہتے ہیں۔اجلاس سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ڈپٹی کنوینرڈاکٹرخالدمقبول صدیقی نے خطاب میں کہاکہ تہذیب وتعلیم ہماری طاقت ہے اوریہ طاقت ہم نے پاکستان کودی ہے ،ہم اورآپ سب ملکراسی طرح پاکستان کی خدمت کواپناشعاربنائیں کیونکہ ہمیں ایسی ایم کیوایم چاہیے جس میں تمام قومیتوں کے لوگ شامل ہوں۔ انہوں نے کہاکہ گزشتہ کئی سالوں سے کراچی خصوصاًڈسٹرکٹ ساؤتھ کواپنے ظلم وجبرکانشانہ بنارکھاہے کہ کسی بھی طرح ایم کیوایم (پاکستان)کانام ونشان مٹ جائے مگروقت نے ثابت کیا کہ ایم کیوایم پاکستان کوکبھی ختم نہیں کیاجاسکتا۔انہوں نے کہاکہ ہمارے پاس اختیارات ہونگے توہم کراچی سمیت سندھ کے شہری علاقوں کی تقدیر اور تصویر بدل کررکھ دینگے ، ہم مشکل دورسے گزررہے ہیں23اگست نہ ہوتی توکیاہم یہاں ہوتے ؟ایک بارپھرجمہوری لوگ ہماری ثابت قدمی اوراتحادسے ہم سے ملنے آرہے ہیں یہ لوگ 22اگست سے پہلے ہم سے ملنا نہیں چاہتے تھے لیکن 23اگست کی پالیسی نے انہیں مجبورکردیاوہ ہم سے رابطے کریں۔رکن رابطہ کمیٹی خالدسلطان نے کہاکہ سپریم کورٹ جس طرح فیصلے کررہی ہے ہمیں امیدہے کہ ہمارے ساتھ بھی انصاف ہوگااورمنتخب بلدیاتی نمائندوں کواختیارات ملیں گے۔انہوں نے کہاکہ جس مقصدکے لئے تحریک بننی تھی ہم اسی مقصدکولیکرآگے بڑھ رہے ہیں،ہمارابنیادمسئلہ بلدیاتی مسائل ہیں۔اجلاس سے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے انچارج ورکن سندھ اسمبلی کامران فاروق نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ دسٹرکٹ ساؤتھ ایساٹاؤن ہے جس میں شہداء کالہواورقربانیاں شامل ہیں۔انہوں نے ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے ذمہ داران وکارکنان پرزوردیتے ہوئے کہاکہ وہ ایم کیوایم پاکستان کے مشن ومقصدکواجاگرکرنے کے لئے گھرگھررابطے کریں۔

Tags: ,

More Stories From Feature News