Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ہم عدم تشددکی پالیسی پرسختی سے کاربندہیں اوراب مہاجرمقتول اورمہاجرقاتل کی سیاست ختم ہوناچاہئے،سربراہ ایم کیوایم(پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


ہم عدم تشددکی پالیسی پرسختی سے کاربندہیں اوراب مہاجرمقتول اورمہاجرقاتل کی سیاست ختم ہوناچاہئے،سربراہ ایم کیوایم(پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستار 
محمد راشد شہید سینئر کارکن اور ہر دلعزیز شخصیت کے مالک تھے اور منتخب بلدیاتی نمائندے کی حیثیت سے عوامی خدمت میں فعال تھے، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار
لندن کی ایماء پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنماؤں ، کارکنوں کودھمکیاں مل رہی ہیں اور خواتین کوبد تہذیبی کا نشانہ بنایا جارہا ہے، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
پی ایس پی کے دو کارکنوں کو بھی اسی طرح وحشت ، بربریت اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیاجس کی مذمت کرتا ہوں ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار
یہ خوفناک سلسلہ شروع ہوا ہے ، قاتل کوئی بھی ہوسکتا ہے ، ریاست ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس قتل وغارتگری پر توجہ دے اور ہمیں تحفظ دیں ، ڈاکٹر محمد فارو ق ستار
کارکنان ، منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہتا ہوں کہ وہ ڈر و خوف ایک طرف رکھ دیں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں ، ڈاکٹر محمد فاروق ستار 
ہماری پرامن سیاست کے بہت دشمن ہیں اور مہاجر قاتل اور مقتول کی سیاست میں ہماری صفوں میں کوئی قاتل نہیں ہے ، فارو ق ستار
شاہ فیصل کالونی یوسی 13کے وائس چیئرمین محمد راشد کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا نمائندگان کو پریس بریفنگ
کراچی ۔۔۔31، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے ایم کیوایم شاہ فیصل کالونی ٹاؤن یوسی 13کے وائس چیئرمین محمد راشد کے بہیمانہ قتل کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ لندن کی ایماء پر ایم کیوایم (پاکستان) کے رہنماؤں ، کارکنوں کودھمکیاں مل رہی ہیں اور خواتین کوبد تہذیبی کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کو خااص طور پر توجہ کا مرکز بنایاجائے کیونکہ ہم عدم تشدد کی پالیسی پر سختی سے کاربند ہیں اور اب مہاجر مقتول اور مہاجر قاتل کی سیاست ختم ہونا چاہئے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے اتوار کے روز رفاعِ عام سوسائٹی میں واقع رفاہِ عام مسجد میں محمد راشد شہید کی نماز جنازہ کے بعد میڈیا کے نمائندگان کو پریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان فیصل سبزواری ، شاہد علی ، محمد ذاکر ، ابو بکر ، زاہد منصوری ، راشد سبزواری ، عادل خان ، کمال ملک ، عبد الوسیم ، میئر کراچی وسیم اختر ، ڈپٹی میئر ارشد وہرہ اور حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا کہ وائس چیئرمین محمد راشد شہید کو ہزاروں لوگوں نے منتخب کیا تھا ، شہید سینئر کارکن تھے اور ہر دلعزیز شخصیت تھے اور منتخب بلدیاتی نمائندے کی حیثیت سے عوامی خدمت میں فعال تھے ، شہید نے ایک بیوہ اور 5بیٹیاں سوگوار چھوڑی ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ اس سے قبل پی ایس پی کے دو کارکنوں کو بھی اسی طرح وحشت ، بربریت اور دہشت گردی کا نشانہ بنا کر شہید کیا گیا اس کی بھی میں مذمت کرتا ہوں ، یہ خوفناک سلسلہ شروع ہوا ہے جس کے تحت پاکستان کے استحکام کو نقصان پہنچایا جارہا ہے اور یہ قتل و غارتگری کراچی کے امن کے خلاف بھی سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قاتل کوئی بھی ہوسکتا ہے ، ریاست ، قانون نافذ کرنے والے ادارے ، انتظامیہ اور صوبائی حکومت اس قتل وغارتگری پر توجہ دے اور ہمیں تحفظ دیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ایم پی اے ، ایم این اے کی سیکورٹی بھی مناسب نہیں ہے جبکہ بلدیاتی نمائندوں تو سیکورٹی سے محروم ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم پاکستان اور پی ایس پی کے کارکنوں کی قتل وغارتگری کا سلسلہ شروع ہوا ہے ، ایک جانب کراچی میں امن کے قیام کا دعویٰ کیاجارہا ہے اور دوسری جانب ایم کیوایم پاکستان کے کارکنان کی گرفتاریاں بھی جاری ہیں اور آج بھی ہم پر سیاسی پابندی عائد ہے ۔انہوں نے کہا کہ پی ایس 114میں ہمیں اصلی ووٹ لینے کی سزا دی جارہی ہے اور دھمکیوں کو نافذ العمل کیاجارہا ہے ، محمد راشد شہید کے قتل کی تحقیقات ہوں تو غیر جانبدارانہ ہوں ، انصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں اور اصلی قاتل گرفتار کئے جائیں اور اب ہمارے ساتھ انصاف ہونا چاہئے ۔ انہوں نے کہاکہ منتخب بلدیاتی نمائندوں کو اس طرح لقمہ اجل بنایاجائے گا تو وہ عوام کی خدمت کا عمل کیسے جاری رکھیں گے ، تشدد کسی بھی شکل میں ہو اس کا خاتمہ کیاجائے ، ایک سازش کے تحت کارکنوں میں ڈر و خوف پیدا کیاجارہا ہے ، میں کارکنان ، منتخب بلدیاتی نمائندوں سے کہتا ہوں کہ وہ ڈر و خوف ایک طرف رکھ دیں اور اللہ تعالیٰ پر بھروسہ کرکے عوامی خدمت کا عمل جاری رکھیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہماری پرامن سیاست کے بہت دشمن ہیں اور مہاجر قاتل اور مقتول کی سیاست میں ہماری صفوں میں کوئی قاتل نہیں ہے ۔ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے محمد راشد شہید کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے ۔ (آمین)

Tags: ,

More Stories From Feature News