Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹرکمیشن رپورٹ میں کراچی کے شہریوں کوجوپینے کاپانی فراہم کیاجارہاہے اس میں انسانی فضلہ پایاگیاہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم(پاکستان


سپریم کورٹ کے تشکیل کردہ واٹرکمیشن رپورٹ میں کراچی کے شہریوں کوجوپینے کاپانی فراہم کیاجارہاہے اس میں انسانی فضلہ پایاگیاہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم(پاکستان
کراچی،حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص کا بلدیاتی انفرااسٹرکچربھی سندھ حکومت نے اپنی بدعنوانیوں اورمجرمانہ غفلت کے باعث تباہ ہوکررہ گیاہےسندھ کے عوام بدترزندگی گزرنے پرمجبورہیں فراہمی ونکاسی آب کانظام تقریباً تباہ ہوچکاہے،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم(پاکستان
برساتی پانی کے نکاس کاکوئی نظام موجودہی نہیں ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جابجاابلتے گٹروبندنالوں کے سبب پیداہونے والاتعفن بیماریوں کا باعث بن رہاہے ،رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان
ایم کیو ایم (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی کا سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کی رپورٹ پراظہارِتشویش
کراچی۔۔۔15جوالائی 2017
ایم کیو ایم (پاکستان) کی رابطہ کمیٹی نے سپریم کورٹ آف پاکستان کے قائم کردہ واٹرکمیشن کی رپورٹ پراپنی شدیدتشویش کااظہارکرتے ہوئے اس امرکو واضح کیاہے کہ ایم کیوایم پاکستان گزشتہ 9برسوں سے سندھ کی صوبائی حکومت کی جن مجرمانہ غفلت اورکوتائیوں کی نشاندہی کررہی ہے اب اس کے سنگین نتائج سامنے آناشروع ہوگئے ہیں جیساکہ گزشتہ روز سپریم کورٹ میں واٹرکمیشن کے سربراہ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیاہے کہ کراچی کے شہریوں کوجوپینے کاپانی فراہم کیاجارہاہے اس میں انسانی فضلہ پایاگیاہے،21ویں صدی میںیہ رپورٹ اس امرکی عکاس ہے کہ بالکل اسی طرح سندھ کے تمام چھوٹے بڑے شہروں بالخصوص کراچی،حیدرآباد،سکھر،میرپورخاص کا بلدیاتی انفرااسٹرکچربھی سندھ حکومت نے اپنی بدعنوانیوں اورمجرمانہ غفلت کے باعث تباہ کردیاہے آج سندھ کے عوام بدترزندگی گزرنے پرمجبورہیں فراہمی ونکاسی آب کانظام تقریباً تباہ ہوچکاہے۔برساتی پانی کے نکاس کاکوئی نظام موجودہی نہیں ہے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کاشکارہیں جابجاابلتے گٹروبندنالوں کے سبب پیداہونے والاتعفن بیماریوں کا باعث بن رہاہے ایسے میں ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی عدالت عالیہ سندھ عدالت عظمیٰ سے یہ اپیل کرتی ہے کہ حکومت سندھ کی گزشتہ 9سالوں کی کارکردگی اس کے دیدان ہونے والی ہوش رباکرپشن اورشہریوں کوحقوق سے محروم کرنے کانوٹس لے کیونکہ پاکستان میں احتساب کے ادارے عضوِ معطل بن کررہ گئے ہیں لہٰذاعوام اپنے مسائل کے حل کے لئے اب پاکستان کی اعلیٰ عدلیہ کی طرف دیکھ رہے ہیں۔ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی سندھ حکومت کے کرتوتوں پرسے پردہ اٹھاچکی ہے اورایم کیوایم پاکستان نے سندھ حکومت کی کارکردگی کے حوالے سے ایک تفصیلی وہائٹ پیپرجاری کیاتھا جس میں حکومت سندھ کی انتظامی نااہلی اوربدعنوانیوں کوبے نقاب کیاتھاملک میں جمہوری عمل الحمداللہ جاری وساری ہے اوروہ دن دورنہیں جب سندھ کے عوام اپنے ووٹوں سے اس کااحتساب کریں گے اسکے ساتھ ساتھ قانون کی بالادستی اورآئین کی حکمرانی کاتقاضہ ہے کہ ان کے خلاف قانونی چارہ جوئی بھی کی جائے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Urdu News