Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)رابطہ کمیٹی کاالیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدورسعیدغنی کی کامیابی کانوٹی فکیشن روکنے کاخیرمقدم


ایم کیوایم(پاکستان)رابطہ کمیٹی کاالیکشن کمیشن کی جانب سے پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدورسعیدغنی کی کامیابی کانوٹی فکیشن روکنے کاخیرمقدم 
پی ایس 114کے ضمنی الیکشن کے بیلٹ بکس ملنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مکمل دھاندلی ہوئی ہے، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
انتخاب کے دو روز گزر جانے کے بعد بیلٹ بکس اور دیگر انتخابی سامان ایک گھر سے برآمد ہونا الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے، رابطہ کمیٹی 
پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے کبھی بھی اعتماد کا ووٹ نہیں دیا لہٰذا اب وہ دھاندلی کے ذریعے کراچی کے عوام کی خود ساختہ نمائندگی کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان 
ایم کیوایم نے ضمنی الیکشن سے قبل کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے مقامات پر بھی واضح اعتراضات اٹھائے تھے، رابطہ کمیٹی 
سعید غنی نے ضمنی الیکشن سے قبل بھی سندھ حکومت کے اختیارات اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا تھا، رابطہ کمیٹی 
ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران بھی سعید غنی نے چنیسر گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں کھلی بدمعاشی اور دھاندلی کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ بھگتائے ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کی درخواست پر الیکشن کیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دیکر پی ایس 114کے عوام کی خواہش ، امنگوں کو پورا کیا ہے، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم پاکستان اور حلقہ کے عوام الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حلقہ میں ہونے والی دھاندلی کی تہہ تک پہنچ کر الیکشن کمیشن انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گا،ر ابطہ کمیٹی (پاکستان ) ایم کیوایم 
کراچی ۔۔۔13، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے الیکشن کمیشن کی جانب سے سندھ اسمبلی کے حلقہ پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن روکنے کا خیر مقدم کیا ہے اور اس حکم کو پی ایس 114میں رہائش پذیر تمام قومیتوں اور برادریوں سے تعلق رکھنے والے حق پرست اور مظلوم ووٹروں کی جیت قرار دیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پی ایس 114کے ضمنی الیکشن کے بیلٹ بکس ملنے سے ثابت ہوگیا ہے کہ مکمل دھاندلی ہوئی ہے ، انتخابات کو دو روز گزر جانے کے بعد بیلٹ بکس اور دیگر انتخابی سامان ایک گھر سے برآمد ہونا الیکشن کمیشن کیلئے سوالیہ نشان ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ پیپلزپارٹی کو کراچی کے عوام نے کبھی بھی اعتماد کا ووٹ نہیں دیا لہٰذا اب وہ دھاندلی کے ذریعے کراچی کے عوام کی خود ساختہ نمائندگی کرنے جیسے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے واضح کیا کہ ایم کیوایم پاکستان نے حلقہ پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں انگھوٹھوں کے نشان کی تصدیق کے لئے آئینی پٹیشن دائر کی ہے جب کہ انتخابات سے قبل کچھ پولنگ اسٹیشنوں کے مقامات پر بھی واضح اعتراضات اٹھائے تھے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 9جولائی کو حلقہ پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار سعید غنی پولنگ کے آخری وقت تک ہار رہے تھے اور ایم کیوایم کے پولنگ بوتھوں پر ووٹروں کی بھاری تعداد میں موجودگی سے ہر ذی شعور شخص نے انداز لگا لیا تھا کہ ایم کیوایم کے امیدوار کامران ٹیسوری کی کامیابی یقینی ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلزپارٹی اور اس کے امیدوار سعید غنی نے ضمنی الیکشن سے قبل بھی سندھ حکومت کے اختیارات اور وسائل کا بے دریغ استعمال کیا تھا اور ضمنی الیکشن کی پولنگ کے دوران بھی چنیسر گوٹھ سمیت دیگر علاقوں میں کھلی بدمعاشی اور دھاندلی کے ذریعے ہزاروں کی تعداد میں جعلی ووٹ بھگتائے اور دھاندلی اور ٹھپے لگانے کی وجہ سے پولنگ کے آخری وقت میں سعید غنی اس حلقہ میں کامیاب قرار پائے لیکن الحمد اللہ ایم کیوایم نے اس ضمنی الیکشن کے نتائج الیکشن کمیشن میں چیلنج کئے اور آج الیکشن کمیشن نے سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن نہ جاری کرنے کا حکم صادر فرما دیا ہے جو ایم کیوایم سمیت تمام مظلوموں کی فتح ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی پی ایس 114کے عوام کو چار سال تک اس کے منتخب نمائندے سے محروم رکھا گیا جس کے باعث حلقہ انتخاب کے عوام شدید مشکلات اور پریشانیوں میں مبتلا ہے اور9جولائی کو ہونے والے الیکشن میں دھاندلی کرکے پیپلزپارٹی نے اب پھر حلقہ انتخاب کے عوام کو ہی بلکہ جمہوریت پر یقین رکھنے والے تمام حلقوں کو مایوس کردیا ہے اور اس سے ثابت ہوگیا ہے کہ پیپلزپارٹی جعلی مینڈیٹ کا دعویٰ کرکے کراچی اور اس کے عوام کو نہ صرف دھوکہ
اورسنگین مذاق کررہی ہے جو کہ کراچی اور اس کے عوام سے کھلا تعصب ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے ایم کیوایم کی درخواست پر سعید غنی کی کامیابی کا نوٹی فکیشن جاری نہ کرنے کا حکم دیکر پی ایس 114کے عوام کی خواہش ، امنگوں کو پورا کیا ہے جس پرایم کیوایم پاکستان اور حلقہ کے عوام الیکشن کمیشن کے شکر گزار ہیں اور امید کرتے ہیں کہ حلقہ میں ہونے والی دھاندلی کی تہہ تک پہنچ کر الیکشن کمیشن انصاف کے تمام تقاضوں کو پورا کرے گا ۔

Tags: ,

More Stories From Top