Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کاقومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی پربی این پی کے نامزدامیدوارکی غیرمشروط حمایت کااعلان


ایم کیوایم پاکستان کاقومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی پربی این پی کے نامزدامیدوارکی غیرمشروط حمایت کااعلان
بلوچستان نیشنل پارٹی کے ایک وفدنے مرکزسیکریٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ کی سربراہی میں متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑاورجوائنٹ انچارج یاسرفہیم سے ملاقات
بی این پی کے وفدنے ملاقات میں15،جولائی کوہونیو الے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان سے حمایت کے لئے درخواست 
کراچی ۔۔۔10، جولائی 2017ء
بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی سیکریٹری اطلاعات آغاحسن بلوچ کی سربراہی میں بی این پی کے وفدنے متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )کوئٹہ کے زونل انچارج ملک جنت گل کاکڑاورجوائنٹ انچارج یاسرفہیم سے ملاقات کی ۔ملاقات میں15،جولائی کوہونیو الے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی کے ضمنی انتخاب کے سلسلے میں ایم کیوایم پاکستان سے حمایت کے لئے درخواست کی۔اس موقع پربی این پی کے رہنماء میرغلام نّبی مری،محمدیونس بلوچ،عبدالغفورمینگل اورشوکت بلوچ موجودتھے جبکہ ایم کیوایم پاکستان کوئٹہ زونل کمیٹی کے اراکین سیدسلیم ایڈووکیٹ،جوائنٹ انچارج یاسرشاہ،محمداکرم شاہوانی بھی موجودتھے۔ایم کیوایم پاکستان نے ان کی درخواست منظورکرتے ہوئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے260کوئٹہ کم چاغی پراپنی غیرمشروط حمایت اعلان کیا۔اس موقع پرملک کی سیاسی صورتحال اورباہمی دلچسپی کے دیگرامورپرتفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔اراکین زونل کمیٹی نے وفدکوایم کیوایم پاکستان کے موقف آگاہ کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان قومی وحدت اوربلوچ عوام کے جائزحقوق کے لئے ان کے ساتھ ہے اوراسی لئے بی این پی کی حمایت کافیصلہ کیاہے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News