Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پیپلزپارٹی صرف عوام کولوٹتی ہے اورجاگیرداروں ووڈیروں کاساتھ دیتی ہے،سربراہ ایم کیوایم(پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستار


پیپلزپارٹی صرف عوام کولوٹتی ہے اورجاگیرداروں ووڈیروں کاساتھ دیتی ہے،سربراہ ایم کیوایم(پاکستان)ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
این اے 246کے ضمنی الیکشن میں عوام نے پی ٹی آئی کو نہاری کھلا کر فارغ کیا ، رکن رابطہ کمیٹی و قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن 

یم کیوایم کو 9جولائی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی سے کوئی بھی سازش اور ہتھکنڈہ نہیں روک سکتا ہے، نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری
ضمنی الیکشن برائے پی ایس 114کے سلسلے میں کشمیر کالونی اور ایڈمن سوسائٹی میں منعقدہ کارنر میٹنگوں کے شرکاء سے خطاب 
کراچی ۔۔۔7، جولائی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کے سربراہ ڈاکٹر محمد فاروق ستار نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ کچی آبادیاں غریبوں کیلئے ایم کیوایم نے آباد کی ہیں ، ایم کیوایم کشمیر کالونی کا پانی کا مسئلہ حل کرے گی ، پیپلزپارٹی صرف عوام کو لوٹتی ہے اور جاگیرداروں ووڈیروں کا ساتھ دیتی ہے ، اقلیتوں کو بھی اتنا ہی درجہ حاصل ہے جتنا کہ عام پاکستانیوں کو ہے اور2018ء میں ایم کیوایم کی حکومت آئی تو کرسچن وزراء بھی بنائیں گے ۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے گزشتہ روز حلقہ پی ایس 114کے علاقے کشمیر کالونی اور ایڈمن سوسائٹی میں منعقدہ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔کارنر میٹنگ میں رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن اور نامزد امیدوار کامران ٹیسوری بھی شریک تھے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سربراہ ایم کیو ایم (پاکستان) ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیوایم روایت شکن جماعت ہے ، ملک میں کوئی بھی ایسی جماعت موجود نہیں ہے جو ایم کیوایم جیسا فکرو فلسفہ اورنظریہ رکھتی ہو اور غریب ومتوسط طبقے کے حقو ق کے حصول کیلئے ببانگ دہل آواز بلند کرتی ہو ۔ انہوں نے کہاکہ 23اگست2016ء کو ایم کیوایم (پاکستان) نے جس پالیسی کا اعلان کیا تھا عوام و کارکنان اس کے ساتھ ہیں اور یہی وجہ ہے کہ آج پی ایس 114کے ضمنی الیکشن میں عوامی رجحان اور مقبولیت ایم کیوایم کی جانب ہے ۔ انہوں نے کہاکہ 9جولائی کو ہونے والا ضمنی الیکشن آئندہ عام انتخابات میں ہار جیت کا تعین کرے گا اور انشاء اللہ تعالیٰ ایم کیوایم (پاکستان ) کے نامزد حق پرست امیدوار ضمنی الیکشن میں بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے اور علاقے کے عوام کے مسائل کے حل کیلئے دن رات کوشاں رہیں گے ۔ انہوں نے شرکاء سے اپیل کی کہ وہ 9جولائی کو نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری کو زیادہ سے زیادہ تعداد میں ووٹ دیکر کامیاب کرائیں ۔ کارنر میٹنگ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رابطہ کمیٹی کے رکن و سندھ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خواجہ اظہار الحسن نے کہا کہ عمران اسماعیل شاہد بھول گئے ہیں کہ کیسے این اے 246میں عوام نے پی ٹی آئی کو نہاری کھلا کر فارغ کیا ، وفاقی حکومت کی ٹیم کو 9جولائی کے میچ سے پہلے ہی گراؤنڈ سے باہر کردیں گے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت سندھ آج تک لاڑکانہ اور لیاری کے عوام کو پینے کا صاف پانی نہیں دے سکی تو محمود آباد کے عوام کو کیا دے۔ نامزد حق پرست امیدوار کامران ٹیسوری نے کہا کہ ضمنی الیکشن میں ہار جیت کا فیصلہ عوام کے فیصلے پر ہے اور عوامی حمایت ایم کیوایم (پاکستان ) کو حاصل ہے ۔ انہوں نے کہاکہ میرے حق میں راجپوت اور راؤبرادری کے امیدوار راؤ وسیم دستبردار ہوگئے ہیں جن کا حلقہ انتخاب میں بڑا مینڈیٹ ہے ، اب ایم کیوایم کو 9جولائی کو ضمنی الیکشن میں کامیابی سے کوئی بھی سازش اور ہتھکنڈہ نہیں روک سکتا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اگر ضمنی انتخاب میں دھاندلی اور گڑ بڑ کی گئی تو عوام پہلے ہی پریشان بیٹھے ہیں اور چار سال سے اپنے منتخب نمائندے سے محروم ہیں ، حلقہ پی ایس 114مسائل کا گڑ بن چکا ہے ، میں انشاء اللہ تعالیٰ ضمنی الیکشن جیت کر صرف9مہینے میں حلقہ پی ایس 114کے مسائل حل کروں گا اور عوامی خدمت کے عمل کو اپناؤں گا ۔

Tags: ,

More Stories From PS-114 Election Campaign