Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے معذورافرادکے لئے مختص ملازمت کے کوٹے کوختم کرنے پررکن رابطہ کمیٹی کشورزہراکااظہار تشویش


پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے معذورافرادکے لئے مختص ملازمت کے کوٹے کوختم کرنے پررکن رابطہ کمیٹی کشورزہراکااظہار تشویش
معذورافرادکے لئے مختص کئے گئے ملازمت کے کوٹے کوختم کرناسراسر ناانصافی ہے،کشورزہرا
خصوصی افرادکی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کی ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں
منتخب ایوانوں میں معذورافرادکی نمائندگی کا ترمیمی بل پہلے ہی مستردکیاجاچکاہے اوردوبارہ پیش کرنے پراس بل کوقائمہ کمیٹیوں سے گزارکرالتواء کاشکاربنادیاگیاہے،کشورزہرا
وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف اوروزیراعلیٰ پنجاب معذورافرادکے ساتھ ہونے والی ناانصافی کانوٹس لیں
اورمعذورافرادکے لئے ملازمت کاکوٹہ بحال کرائیں،کشورزہراکی اپیل
کراچی:۔۔۔19؍مئی2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی کی رکن ورکن قومی اسمبلی کشورزہرانے پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے معذورافرادکے لئے مختص کئے گئے ملازمت کے کوٹے کوختم کرنے پرگہری تشویش کااظہارکیاہے اوراس اقدام کومعذورافرادکے ساتھ کھلی ناانصافی قراردیاہے۔ایک بیان میں کشورزہرانے کہا کہ معذورافراددیگرنارمل لوگوں سے زیادہ تکلیف اٹھاکرتعلیم حاصل کرتے ہیں اوراس کے بعدہی پبلک سروس کمیشن جیسے مقابلے کے سخت امتحان میں شریک ہوتے ہیں جومشترکہ نوعیت پرمشتمل ہوتاہے۔انہوں نے کہاکہ تعلیم یافتہ معذورافرادکے ساتھ پنجاب پبلک سروس کمیشن کارویہ نہ صرف افسوس ناک ہے بلکہ انہیں قانون میں دیئے گئے حقوق کے خلاف ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔انہوں نے کہاکہ خصوصی افرادکی حوصلہ افزائی کرنے کے بجائے ان کی ترقی کے راستے روکے جارہے ہیں جوسراسرغیراخلاقی اورغیرانسانی عمل ہے۔انہوں نے کہاکہ منتخب ایوانوں میں معذورافرادکی نمائندگی کا ترمیمی بل پہلے ہی مستردکیاگیااوردوبارہ پیش کرنے پراس بل کوقائمہ کمیٹیوں سے گزارکرالتواء کاشکاربنادیاگیاہے ۔کشورزہرانے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نوازشریف سے معذورافرادکی نمائندگی کے بل کی منظوری کی درخواست کی۔انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہبازشریف سے اپیل کہ وہ پنجاب پبلک سروس کمیشن کی جانب سے کئے گئے معذورافرادکے لئے مختص کئے گئے ملازمت کے کوٹے کوختم کرنے کانوٹس لیں اورمعذورافرادکے ساتھ ناانصافی بندکرائیں۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News