Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن علی امام کی اہلیہ ساجدہ بیگم کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس


ایم کیوایم پاکستان کی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن علی امام کی اہلیہ ساجدہ بیگم کے انتقال پررابطہ کمیٹی کااظہارافسوس
ساجدہ بیگم مرحومہ مقامی قبرستان میں سپردخاک ،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان،علماء کمیٹی کے انچارج و اراکین ،بلدیاتی نمائندے،فیڈرل بی ایریاٹاؤن ویوسی کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،اہل محلہ اورمرحومہ کے عزیزواقارب کی شرکت
کراچی:۔۔۔19؍مئی2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی ایم کیوایم کی مرکزی علماء کمیٹی کے رکن علی امام سے اہلیہ محترمہ ساجدہ بیگم کے انتقال پرگہرے رنج وغم کااظہارکیا ہے۔ ایک تعزیتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے علی امام سمیت مرحومہ تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اور کہا کہ دکھ اور افسوس کی اس گھڑی میں ایم کیوایم ان کے ساتھ ہے۔رابطہ کمیٹی ایم کیوایم (پاکستان)نے مرحومہ کی مغفرت،ان کے بلنددرجات کے لئے فاتحہ خوانی اور سوگواران کوصبرجمیل اللہ تعالیٰ کے حضوردعاکی ۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم علماء کمیٹی کے رکن علی امام کی اہلیہ ساجدہ بیگم مرحومہ کومقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا،مرحومہ کی نمازجنازہ بعدنمازجمعہ نور مسجدفیڈرل بی ایریابلاک19میں اداکی گئی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عادل خان،علماء کمیٹی کے انچارج جاویداحمدواراکین ، یوسی 8کے چیئرمین سعیداحمد،فیڈرل بی ایریاٹاؤن ویوسی کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان اوراہل محلہ سمیت مرحومہ کے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News