Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

پاکستان کا مارچ2017کے آخری ہفتے میں حیران کن طورپرعالمی عدالت انصاف کے مکمل دائرہ اختیارمیں جانے کامعاہدہ باعث تشویش تھا۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان


پاکستان کا مارچ2017کے آخری ہفتے میں حیران کن طورپرعالمی عدالت انصاف کے مکمل دائرہ اختیارمیں جانے کامعاہدہ باعث تشویش تھا۔ترجمان ایم کیوایم پاکستان
قوم کوآگاہ کیاجائے کہ کلبھوشن کیس کی حساسیت کاعلم ہونے کے باوجودکن وجوہات کی بناء پرحکومت نے عجلت میں ایسافیصلہ کیا۔ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
ایک جانب پاکستان کا عالمی عدالت میں جانا اور دوسری جانب عالمی عدالت کاکلبھوشن کی سزا پر حکم امتناع کا عبوری فیصلہ سمجھ سے بالاترہے۔ ترجمان ایم کیو ایم پاکستان
کلبھوشن یادیونے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان میں اپنا دہشت گردی کانیٹ ورک بنوایا،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
پیسہ خرچ کرکے لوگوں کوخریدا،بم دھماکوں اوردہشت گردی پرلوگوں کواکسایاحتیٰ کہ پاکستان کے کچھ علاقوں کوجغرافیائی طور پرعلیحدہ کرنے کی کوشش کی،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
پارلیمانی وفودعالمی اداروں اور ممالک میں روانہ کئے جائیں جوکلبھوشن یادیوکی پاکستان کے خلاف جاری سرگرمیوں سے انہیںآگاہ کریں،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
امیدہے کہ جس تیزی سے حکمِ امتناع جاری کیاگیاہے اس برق رفتاری سے اس کیس کونمٹایاجائے ،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریزکیاجائے ،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق ایک خودمختارملک ہے اوروہ اپنی سلامتی کے لئے ہراقدام کرنے کاحق رکھتاہے،ترجمان ایم کیوایم پاکستان
کراچی:۔۔۔18؍مئی2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے ترجمان نے اس بات پر شدیدتشویش کااظہارکیاجس کے مطابق پاکستان نے مارچ2017کے آخری ہفتے میں حیران کن طورپرعالمی عدالت انصاف کے مکمل دائرہ اختیارمیںآنے کامعاہدہ کیاہے۔ترجمان نے کہاکہ قوم کوآگاہ کیاجائے کلبھوشن کیس کی حساسیت کاعلم ہونے کے باوجودکن وجوہات کی بناء پرحکومت نے عجلت میں ایسافیصلہ کیا۔ترجمان نے کہا کہ کلبھوشن یادیونے تمام بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں اڑاتے ہوئے پاکستان میں اپنا دہشت گردی کانیٹ ورک بنوایا،پیسہ خرچ کرکے لوگوں کوخریدا،بم دھماکوں اوردہشت گردی پرلوگوں کواکسایاحتیٰ کہ پاکستان کے کچھ علاقوں کوجغرافیائی طور پرعلیحدہ کرنے کی کوشش کی۔ترجمان نے کہاکہ کلبھوشن یادیو کی دہشت گردی کے نیٹ ورک ہزاروں پاکستانیوں کی جانیں ضائع ہوئی لہٰذااس پس منظرمیں ایک جانب پاکستان کا عالمی عدالت میں جانا اور دوسری جانب عالمی عدالت کاکلبھوشن کی سزا پر حکم امتناع کا عبوری فیصلہ سمجھ سے بالاترہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت پاکستان کوچاہئے کہ کلبھوشن یادیوکی غیرقانونی سرگرمیوں پرعالمی رائے عامہ ہموارکرنے کے لئے مشترکہ پارلیمانی وفودعالمی اداروں اور ممالک میں روانہ کئے جائیں جوکلبھوشن یادیوکی پاکستان کے خلاف جاری سرگرمیوں سے انہیںآگاہ کریں اور عالمی عدالت کے اس عبوری فیصلے پر پاکستان کے تحفظات سے آگاہ کریں۔انہوں نے مزیدکہاکہ اس ساتھ ساتھ پاکستان کی قانونی ٹیم کوبھی اس امرکے لئے تیارکیاجائے کہ وہ مستقبل میں کیس کی تیزی سے سماعت کے وقت اپنی پوری تیاری رکھیں اوریہ حقیقت اپنے پیش نظر رکھیں کہ کلبھوشن یادیوصرف جاسوس نہیں بلکہ ایک انسان دشمن دہشت گرد ہے لہٰذاقانونی ٹیم کی استعدادبڑھانے کے لئے پاکستان کے سینئرقانون دانوں کواس ٹیم میں شامل کیاجائے۔ترجمان نے کہاکہ ایم کیوایم پاکستان عالمی عدالت انصاف کے عبوری فیصلے پراپنے شدیدتحفظات رکھتی ہے اور امیدکرتی ہے کہ جس تیزی سے حکمِ امتناع جاری کیاگیا ہے اس برق رفتاری سے اس کیس کونمٹایاجائے اورپاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت سے گریزکیاجائے ،پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹرکے مطابق ایک خودمختارملک ہے اوروہ اپنی سلامتی کے لئے ہراقدام کرنے کاحق رکھتاہے۔
*****

Tags: ,

More Stories From Feature News