Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ عوامی طاقت کانام ہے اورعوامی مسائل کے حل میں ایم کیوایم ہرسطح پراحتجاج کرے گی۔کنور نوید جمیل


متحدہ قومی موومنٹ عوامی طاقت کانام ہے اورعوامی مسائل کے حل میں ایم کیوایم ہرسطح پراحتجاج کرے گی۔کنور نوید جمیل
21مئی کو حیدرآباد میں حقوق ریلی کا انعقاد ظالم حکمرانوں کیلئے نقارہ خداء ثابت ہوگا ۔کنور نوید جمیل
سیاسی مخالفین نے حیدرآباد میں جلسیاں کیں اور حیدرآباد کو فتح کرنے کے دعوئے کئے مگر حقیقت سے مخالفین اور حیدرآباد کی عوام اچھی طرح آشناء ہے۔سید سہیل مشہدی
ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام حقوق ریلی کو تاریخ ساز بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں۔مسعود محمود
پکا قلعہ گروانڈ میں سیکٹر و شعبہ جات کے ذمہ دران کے اجلاس سے خطاب

حیدرآباد ۔۔۔ 18، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) عوامی طاقت کانام ہے اور عوامی مسائل کے حل میں ایم کیوایم ہرسطح پر احتجاج کرے گی۔ان خیالات کا اظہار متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان )رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر کنور نوید جمیل نے پکا قلعہ گروانڈ میں سیکٹر و شعبہ جات کے ذمہ دران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اجلاس میں اراکین رابطہ کمیٹی شاہد علی ،رکن و ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی ،ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود واراکین کمیٹی ،ایم کیوایم حیدرآباد ڈسٹرکٹ کے آرگنائزر و ایم پی اے راشد خلجی واراکین کمیٹی ،حق پرست ارکان اسمبلی سید وسیم حسین ،صابر حسین قائم خانی ،زبیر احمد خان سمیت سیکٹر وشعبہ جات کے ذمہ داران کثیر تعداد میں موجود تھے ۔انہوں نے مزید کہاکہ 21مئی کو حیدرآباد میں حقوق ریلی کا انعقاد ظالم حکمرانوں کیلئے نقارہ خداء ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد میں ایم کیوایم کی حقوق ریلی عوامی مسائل پر احتجاج اور تعصب پرست اقتدار مافیاکوحق پرست عوام کی للکارا ہے کہ وہ اپنا قبلہ درست کریں لیں اور عوامی مسائل کا خاتمہ کریں ۔انہوں نے کہاکہ الزامات ،ظلم و ذیادتی ہمیں راہ ھق پرستی سے جداء نہیں کرسکتی اور فتح ہمیشہ حق کی ہوتی ہے ۔اجلاس سے رکن رابطہ کمیٹی و ڈپٹی میئر سید سہیل مشہدی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاسی مخالفین نے حیدرآباد میں جلسیاں کیں اور حیدرآباد کو فتح کرنے کے دعوئے کئے مگر حقیقت سے مخالفین اور حیدرآباد کی عوام اچھی طرح آشناء ہے ۔انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کل بھی ایم کیوایم کا قلعہ تھا اور آج بھی ہے اور کو سیاسی بازیگر حیدرآباد کی عوام اور ایم کیوایم کو جداء نہیں کرسکتا ۔اجلاس سے ایم کیوایم سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج مسعود محمود نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ 21مئی کو حیدرآباد کی عوام اپنے حق کیلئے صدائیں احتجاج بلند کرنے جارہی ہے اور یہ احتجاج عوام کے حقوق پر قابض افراد کے تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوام حقوق ریلی کو تاریخ ساز بنانے کیلئے اپنی صلاحیتوں کا بھر پور استعمال کریں۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News