Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

روزنامہ امن کی 46ویں سالگرہ پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی مبارکباد


روزنامہ امن کی 46ویں سالگرہ پرسربراہ ایم کیوایم پاکستان ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی مبارکباد
روزنامہ امن کی اشاعت کے46سال حق کی ترجمانی سے عبارت ہیں،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
کراچی:۔۔۔18؍مئی2017ء
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار نے روزنامہ امن کی 46ویں سالگرہ پرمدیرامن اجمل دہلوی سمیت روزنامہ امن کے جملہ عملے کودل گہرائیوں سے مبارکبادپیش کرتے ہوئے اپنے بیان میں کہاکہ روزنامہ امن کی اشاعت کے46سال حق کی ترجمانی سے عبارت ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے پرآشوب دورمیں روزنامہ امن نے انتہائی نامساعدحالات میں حق کی ترجمانی کافریضہ درجہ کمال پرجاتے ہوئے عبورکیا جس کی نظیرپاکستانی صحافت میں نہیں ملتی۔ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے کہاکہ صحافت ریاست کاچوتھاغیرروایتی ستون کہلاتاہے اورروزنامہ امن بھی اس کاحصہ ہے اس پس منظرمیں اس ادارہ کی پالیسی حب الوطنی سے بھی عبارت ہے اورمیں ایم کیوایم پاکستان کے جملہ کارکنان کی جانب سے اس پرمسرت موقع پر ایک بارپھرمبارکبادپیش کرتاہوں اورامیدکرتاہوں کہ قلم کی حرمت کے ساتھ حق پرستی کاسفرجاری رہیگا۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News