Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

ایم کیوایم(پاکستان)رابطہ کمیٹی کی رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہرہ اورانچارج شعبہ خواتین سکندرخاتون کااوچ شریف میں جاگیردارکی جانب سے عمررسیدہ خاتون پرکتے چھوڑنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت


ایم کیوایم(پاکستان)رابطہ کمیٹی کی رکن وحق پرست رکن قومی اسمبلی کشورزہرہ اورانچارج شعبہ خواتین سکندرخاتون کااوچ شریف میں جاگیردارکی جانب سے عمررسیدہ خاتون پرکتے چھوڑنے کے واقعہ کی شدیدالفاظ میں مذمت
جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثر افراد کی جانب سے عوام پر ظلم بڑھتا جارہا ہے جو ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق اور انسانی قدروں
کی پامالی ہے بلکہ یہ عمل حکومت وقت کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے، کشور زہرہ، سکندر خاتون
اس سب کے باوجود جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثرافراد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں، کشور زہرہ،سکندر خاتون
اوچ شریف میں پیش آنے والے سفاکانہ عمل کا نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کرکے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثرافراد کے مظالم سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے، رکن رابطہ کمیٹی کشور زہرہ اور انچارج شعبہ خواتین سکندر خاتون کا وفاقی و صوبائی حکومتوں سے مطالبہ

کراچی ۔۔۔ 17، مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) رابطہ کمیٹی کی رکن و حق پرست رکن قومی اسمبلی کشور زہرہ اور انچارج شعبہ خواتین سکندر خاتون نے اوچ شریف میں جاگیردار کی جانب سے عمر رسیدہ خاتون پر کتے چھوڑنے کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثر افراد کی جانب سے مظلوم خواتین پر ناقابل برداشت ظلم بڑھتا جارہا ہے جو ناصرف خواتین کے بنیادی حقوق اور انسانی قدروں کی پامالی ہے اور یہ عمل حکومت وقت کیلئے بھی لمحہ فکریہ ہے۔ اپنے مذمتی بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبہ پنجاب میں مخصوص ذہنیت کے حامل افراد نے مظلوم مرد و خواتین پر ظلم و ستم کی انتہاء کر رکھی ہے، معمولی معمولی باتوں پر مظلوم انسانوں کو خود ساختہ اور فرسودہ رسومات کے تحت ظلم و تشدد کا نشانہ بنانا روز مرہ کا معمول بن چکا ہے لیکن اس سب کے باوجود جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثرافراد قانون کی گرفت سے محفوظ ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس ترقی یافتہ دور میں بھی پاکستان کے کسانوں، ہاریوں اور مظلوم خواتین کے بنیادی حقوق کی پامالی اور ان پر ظلم و ستم کرنا دورِ جہالت کی یاد دلاتا ہے اور ایسے ظالم اور سفاک افراد اسلام و قانون کے مطابق بھی سخت سزا کے مستحق ہیں۔ کشور زہرہ اور سکندر خاتون نے وزیراعظم نواز شریف، وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، صوبائی اور وفاقی وزارت داخلہ اور انسانی حقوق کی وزارت سے مطالبہ کیا کہ اوچ شریف میں جاگیردار کی جانب سے بزرگ خاتون پر کتے چھوڑنے کے سفاکانہ عمل کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے واقعہ میں ملوث افراد کو فی الفور گرفتار کے قانون کے مطابق سزا دی جائے اور ساتھ ہی پنجاب میں جاگیرداروں، وڈیروں اور بااثرافراد کے مظالم سے عوام کو تحفظ فراہم کیا جائے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News