Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

چائناکٹنگ مافیااورقبضہ مافیاکی جانب حق پرست چیئرمین ضلع کورنگی نیررضا اوررکن سندھ اسمبلی معین عامرپیرزادہ کوباغ کورنگی سے تجاوزات ہٹانے پردھمکیوں پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کااظہارِمذمت


چائناکٹنگ مافیااورقبضہ مافیاکی جانب حق پرست چیئرمین ضلع کورنگی نیررضا اوررکن سندھ اسمبلی معین عامرپیرزادہ کوباغ کورنگی سے تجاوزات ہٹانے پردھمکیوں پررابطہ کمیٹی ایم کیوایم پاکستان کااظہارِمذمت
سرکاری زمینوں اور غیر قانونی تجاوزات کے خلاف اقدامات پر نیئر رضا کو دھمکیاں دینا انتہائی بزدلانہ عمل ہے،رابطہ کمیٹی
نیررضااور معین عامر پیرزادہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اوردھمکیاں دینے والوں کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے،رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔16،مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے چائناکٹنگ مافیااورقبضہ مافیاکی جانب حق پرست چیئرمین ضلع کورنگی نیررضاکوباغ کورنگی سے تجاوزات ہٹانے اور اس ضمن میں انکی معاونت کرنے والے رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرازدہ کوسنگین نتائج کی دھمکیوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی بزدلانہ عمل قراردیا ہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ چیئرمین ضلع کورنگی نیئررضاعلاقے سے غیرقانونی تجاوزات کے خاتمے اورسرکاری زمینوں سے قبضہ ختم کروانے کے لئے قانون کے مطابق اپنے فرائض کی انجام دیہی میں مصروف عمل ہیں جبکہ ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ جو اس سلسلے میں علاقائی سطح پر انکی معاونت کررہے ہیں کو قبضہ مافیااورچائناکٹنگ مافیا کی جانب سے نامعلوم نمبروں سے موبائل فون پرسنگین نتائج کی دھمکیاں دی جارہی ہیں۔رابطہ کمیٹی ایم کیو ایم پاکستان نے نئیر رضا اور معین عامر پیرزادہ کو ملنے والی دھمکیوں پر قانون نافذکرنے والے اداروں بشمول سیکریٹری داخلہ آئی جی سندھ،ڈی جی رینجرز اوراعلیٰ عدلیہ سے مطالبہ کیاہے کہ چیئرمین ضلع کورنگی نیررضا اور ایم کیو ایم کے رکن سندھ اسمبلی معین عامر پیرزادہ کو مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے اوردھمکیاں دینے والے عناصر کوگرفتارکرکے قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے ۔ دریں اثناء چیئرمین ضلع کورنگی نیئررضانے نامعلوم فون نمبروں سے ملنے والی دھمکیوں سے متعلق تمام متعلقہ اداروں کوبذریعہ خط مطلع کردیا ہے ۔ یادرہے کہ اس سے قبل چیئرمین ضلع کورنگی نیئر رضا کے گھر پر بھی نامعلوم افراد پتھراؤ کرچکے ہیں۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News