Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمن سے ملاقات۔


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیرورکن قومی اسمبلی کنورنویدجمیل کی سربراہی میں ایم کیوایم کے وفد کی جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمن سے ملاقات۔
وفد میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم ، کمال ملک اوررکن قومی اسمبلی ساجد احمد شامل ۔
کنور نوید جمیل نے گزشتہ دنوں جے یو آئی کے رہنما و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت
ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف ایم کیو ایم ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی آئی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔ڈپٹی کنونیر و رکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل
مولانا فضل الرحمن کا یم کیو ایم کی جانب سے اظہار یکجہتی پر اظہار تشکر۔
دہشت گردی یقیناًکسی فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مشرکہ مسئلہ ہے،مولانا فضل الرحمن
اسلام آباد۔۔۔16مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ڈپٹی کنونیر ورکن قومی اسمبلی کنور نوید جمیل کی سربراہی میں ایم کیو ایم کے وفد نے جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الر حمن سے ملاقات کی۔ وفد میں رکن رابطہ کمیٹی عبدالوسیم ، کمال ملک اوررکن قومی اسمبلی ساجد احمد شامل تھے۔ملاقات میں ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔ کنور نوید جمیل نے گزشتہ دنوں جے یو آئی کے رہنما و ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفورحیدری پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔اور اس حملے کے نتیجے میں شہید ہونے والے افراد کیلئے دعائے مغفرت اور زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کے لیے دعابھی کی۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کا عفریت پورے ملک کو اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے جس کا ایک دوسرے کے ساتھ مل کر مقابلہ کرنا ہوگا۔جے یو آئی سمیت ایم کیو ایم کے متعددرہنماء و کارکنان اس دہشت گردی کا نشانہ بنے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ملک میں جاری دہشت گردی کے خلاف ایم کیو ایم ہمیشہ اپنی آواز بلند کرتی آئی ہے اور ہمیشہ کرتی رہے گی۔بعد ازاں مولانا فضل الرحمن نے یم کیو ایم کی جانب سے اظہار یکجہتی پر شکریہ ادا کیا۔انہوں نے کہا کہ دہشت گردی یقیناًکسی فرد یا جماعت کا نہیں بلکہ پورے پاکستان کا مشرکہ مسئلہ ہے۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News