Go to ...
Muttahida Quami Movement on YouTubeRSS Feed

شاہ فیصل کالونی،ملیر،کورنگی ،لانڈھی،نارتھ کراچی،نیوکراچی، پی آئی بی کالونی،بلدیہ ٹاؤن،نارتھ ناظم آباداوردیگرعلاقوں میں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی بندش پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی(پاکستان)کی شدیدمذمت


شاہ فیصل کالونی،ملیر،کورنگی ،لانڈھی،نارتھ کراچی،نیوکراچی، پی آئی بی کالونی،بلدیہ ٹاؤن،نارتھ ناظم آباداوردیگرعلاقوں میں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی بندش پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی(پاکستان)کی شدیدمذمت
کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے اور آئے دن کی بجلی کی خرابی کے باعث شہری شدید عذاب میں مبتلا ہیں،رابطہ کمیٹی
اوور بلنگ اور زائد و مہنگے ٹیرف سے کے الیکٹرک ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہے لیکن پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے،رابطہ کمیٹی
شہر میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشنوں کا بار بار فیل ہونا کے الیکٹرک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت ہے ،رابطہ کمیٹی
اسپتالوں ، مساجد اور تعلیمی اداروں میں بھی لوڈشیڈنگ کے سبب مریضوں ، نمازیوں اور طلباء کو اذیت سے دوچار ہونا پڑرہا ہے،رابطہ کمیٹی
وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں بار بار کی خرابیوں کا نوٹس لیں، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔16،مئی 2017ء
متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان ) کی رابطہ کمیٹی نے شاہ فیصل کالونی ، ملیر،کورنگی ،لانڈھی،نارتھ کراچی، نیو کراچی، بلدیہ ٹاؤن، پی آئی بی کالونی، نارتھ ناظم آباد اور دیگر علاقوں میں فیڈرٹرپ ہونے سے بجلی کی بندش کی شدید مذمت کی ہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا ہے کہ کے الیکٹرک نے کراچی کے عوام کا جینا دوبھر کیا ہوا ہے اور آئے دن کی بجلی کی خرابی کے باعث شہری شدید عذاب میں مبتلا ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اوور بلنگ اور زائد و مہنگے ٹیرف سے کے الیکٹرک ناجائز منافع کمانے میں مصروف ہے لیکن بجلی کی پیداوار میں اضافہ نہیں کیا جارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہاکہ شہر میں کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشنوں کا بار بار فیل ہونا کے الیکٹرک انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت کا کھلا ثبوت ہے ، گزشتہ ہفتے بھی بن قاسم گرڈ اسٹیشن میں خرابی کے باعث شاہ فیصل کالونی، لانڈھی ، کورنگی ، پی آئی بی، بلدیہ، نارتھ ناظم آباد، نیو کراچی، نارتھ کراچی سمیت دیگر علاقے تاریکی میں ڈوب گئے تھے ،جس اسپتالوں ، مساجد اور تعلیمی اداروں میں بھی مریضوں ، نمازیوں اور طلباء کو اذیت سے دوچار ہونا پڑا تھا۔ انھوں نے کہا کہ کے الیکٹرک اپنا قبلہ درست کرے اور عوام کواوور بلنگ کے بجائے بلا تعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے بصورت دیگر کراچی کے شہریوں کی جان چھوڑ دے۔رابطہ کمیٹی (پاکستان) نے وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ اور کے الیکٹرک کے گرڈ اسٹیشن میں بار بار کی خرابیوں کا نوٹس لیاجائے اور کے الیکٹرک کے اوچھے ہتھکنڈوں سے شہریوں کو فی الفور نجات دلائی جائے ۔

Tags: ,

More Stories From Urdu News